Saturday May 4, 2024

سائنسدانوں نے مردانہ طاقت میں اضافے کے لئے سب سے آسان ورزش بتادی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورزش ذہنی و جسمانی تندرستی کی ضمانت ہوتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک ایسی آسان ورزش بھی بتا دی ہے جس کے ذریعے مردانہ کمزوری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔دی مرر کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جنسی کارکردگی کے حوالے سے مردوں پر ایک دباﺅ ہوتا ہے جو ان کے اعضائے مخصوصہ کی ایستادگی

میں کمی کا سبب بنتا ہے، تاہم جنسی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ مردوں کو اپنے پیڑو کے پٹھوں کی ورزش پر توجہ نہ دینا ہے۔ مرد جم میں جاتے ہیں تو اپنے بازوﺅں اور باقی جسم کے مسلز پر ہی پوری توجہ مبذول رکھتے ہیں اور پیڑو کے پٹھوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ مرد کو عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا مسئلہ اس وقت درپیش آتا ہے جب یہ پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔“ پیڑو کے پٹھوں کی ورزش کے متعلق بتاتے ہوئے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”پیڑوں کے پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بعض ورزشیں ہیں جنہیں Kegel exercisesکہا جاتا ہے۔ یہ ورزشیں براہ راست پیڑو والے حصے پر اثرانداز ہوتی ہے۔ تاہم بعض لوگوں کو یہ سمجھنے میں ہی دقت ہوتی ہے کہ پیڑو کے پٹھے کہاں ہوتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں چاہیے کہ اپنے جسم کو اس طرح سکیڑیں جیسے پیشاب کو روکنے کی کوشش میں سکیڑتے ہیں۔ اس سے جسم کے جس حصے پر دباﺅ پڑے گا اور جو پٹھے کھچیں گے وہ پیڑو کے پٹھے ہوں گے۔ یہ عمل بھی پیڑو کے پٹھوں کی ایک ورزش ہی ہے۔ آپ دن میں کئی بار ویسے ہی اپنے جسم کو سکیڑیں جیسے پیشاب روکنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ اس سے بھی پیڑو کے پٹھے مضبوط ہو جائیں گے اور ایستادگی کا مسئلہ جاتا رہے گا۔“

FOLLOW US