اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھنے والا مصالحہ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال نہایت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی پائی جاتی ہے اور یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ہلدی کو زمانہ قدیم سے بھارتی اور چینی ثقافت میں مختلف دواؤں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
اس کا سب سے حیران کن فائدہ زخموں کو بھرنا ہے۔یہ ہر طرح کے درد میں کمی لانے میں معاون ہے، جبکہ زخم لگنے، یا کسی آپریشن کے بعد ہلدی کا دودھ میں ملا کر استعمال زخموں کو جلد مندمل کردیتا ہے۔ہلدی کا پانی توانائی بڑھائے:ماہرین کا کہنا ہے روز صبح ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے آپ ایک توانائی سے بھرپور دن گزاریں گے۔ روز صبح ہلدی کا استعمال آپ کو دن بھ