Wednesday May 15, 2024

” ہمارا بسکٹ تصدیق شدہ حلال نہیں ہے “ اوریو کے اعلان نے ہر طرف ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )پوری دنیا کے مسلمان اس وقت شدید حیرت میں مبتلا ہیں کیونکہ بچوں کے پسندیدہ اور نہایت معروف بسکٹ ” اوریو “ نے کہا کہ ان کا بسکٹ منطور شدہ حلال نہیں ہے ۔تفصیلات ے کے مطابق اوریو کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر بھی سوالات کے جوابا ت والی کیٹیگری میں اس حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ہیں تاہم عام لوگوں تک یہ معلومات اس وقت پہنچیں جب ایک ٹویٹر صارف نے بسکٹ کے حلال ہونے کے حوالے سے کمپنی سے سوال کیا ۔ اوریو کی جانب

سے جواب دیا گیا کہ ” آپ کا ہم سے سوال کرنے کا شکریہ ، اوریو کے بسکٹس حلال نہیں ہیں ۔“ اس سے قبل دنیا بھر میں M&M’sپر بحث چھڑی ہوئی تھی کہ وہ حلال نہیں ہے تاہم اس کے بعد اوریو پر بحث چھڑ گئی ہے تاہم اگر دیکھا جائے تو یہ چاکلیٹ ، معدے، چینی ، تیل اور پانی جیسے مختلف اجزاءکے استعمال سے ہی تیار کی جاتی ہے اور یہ تمام چیزیں بھی حلال ہیں تاہم کمپنی کا اپنی ویب سائٹ پر کہناہے کہ یہ تصدیق شدہ حلال نہیں ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اوریو کے بسکٹ تقریبا ایک صدی قبل 1912 می امریکہ میں متعارف کروائے گئے تھے اور یہ سب سے زیادہ پسند کے جانے والا بسکٹ مانا جاتاہے ۔اوریو بسکٹ سب سے پہلے 1912 میں نیشنل بسکٹ کمپنی نے اسے بنایا تھا جس کا م آج (Nabisco) ہے ۔

FOLLOW US