Wednesday May 15, 2024

سحری کے وقت پانی میں بس ایک سستی سی چیز ملا کر پی لیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عموماً لوگوں کو ایسا کہتے ضرور سنا ہوگا کہ وزن بڑھا تو آسان ہے تاہم وزن کم کرنا خاصہ مشکل کام ہے، لیکن ڈاکٹرز کا ایسا ماننا ہے کہ صبح سویرے کا وقت وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ مفید مانا جاتا ہے۔صبح سویرے ہمارا میٹابولزم تیز کام کرتا ہے، یعنی آپ جو بھی کھاتے ہیں وہ جلد ہی ہضم بھی ہوجاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ صبح بیٹ بھر ناشتہ اور رات کو غلاموں کی طرح کھانا کھانے کی تاقید کی جاتی ہے۔وہ افراد جن کو وزن کم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اگر یہاں بتائی گئیں ان آسان ٹپس کو اپنالیں تو انہیں

جلد خود میں فرق محسوس ہونے لگے گا۔1- دن کا آغاز نیم گرم پانی اور شہد سے کریںاپنے دن کی شروعات نیم گرم پانی کے ایک گلاس سے کریں، جبکہ اس میں شہد اور لیمو کا رس شامل کرنا بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے، اس مشروب سے میٹابولزم مزید تیزی سے کام کرتا ہے، پیٹ کی صفائی ہوتی ہے۔لیمو میں فائبر شامل ہے اور شہد کے ساتھ اسے شامل کرنے سے یہ مشروب مزید فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔2- ایسا ناشتہ جس میں فائبر اور پروٹین کی تعداد زیادہ ہووہ کھانے جن میں فائبر شامل ہو، دیر سے ہضم ہوتے ہیں، اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو بھوک زیادہ نہیں لگے گی، جس سے شاید آپ جنک فوڈ کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے، جبکہ انڈے کا استعمال ناشتے میں سب سے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔3- پانی کی بوتلیں بھرلیںکوشش کریں کہ آپ کے ساتھ ہر وقت ایک پانی کی بوتل موجود ہو، کبھی کبھار آپ کو پیاس لگ رہی ہوتی ہے لیکن آپ کا ذہن اسے بھوک سمجھتا ہے، بار بار پانی پینے سے بھی آپ کو خالی پیٹ ہونے کا احساس نہیں ہوگا۔ورزن کرنا بھی وزن کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے، لیکن وزن کم کرنے کے لیے یہ چند ٹپس فالو کرنے سے آپ کو خود میں مثبت تبدیلی ضرور نظر آئے گی۔

FOLLOW US