Tuesday January 21, 2025

اس طرح ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے کو نسی خطر ناک بیماری شروع ہو جا تی ہے ؟ بہت ضروری معلومات

آپ بھی زندگی میں کبھی نہ کبھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتے ہوں گے اور کبھی بھی یہ نہ سوچا ہوگا کہ اس طرح بیٹھنے سے صحت پر کیا اثر ہوتا ہوگا۔لیکن اب ایک جرمن ماہر ہڈی رینہارڈشنیڈیران نے خبردار کیا ہے کہ اگر صرف 30منٹ تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا جائے تو اس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی ،گردن اور کمر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے اور

ان میں درد رہنے لگتا ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ انسانی جسم اس طرح کی پوزیشن کے لئے نہیں بنا لیکن ہم بے دھیانی میں اس طرح بیٹھنے لگتے ہیں جس کا نقصان کمر اور گردن کے درد کی صورت میں سامنے آنے لگتا ہے۔ڈاکٹر رینہا کا کہنا ہے کہ چونکہ لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہوپاتا کہ اس طرح بیٹھنے کی وجہ سے یہ نقصان ہورہا ہے اور وہ بے دھیانی میں ایسا کرتے ہی چلے جاتے ہیں۔ ایک اور ماہر ہڈی ویون ایسین سٹاڈ کا کہنا ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے ہمارے چوکلوں اس طرح کی پوزیشن میں ہوتے ہیں جس سے ہماری کمر کے مہروں کو نقصان پہنچتا ہے اور کمر میں پریشر کی وجہ سے اس کا اثر گردن پر جاتا ہے جس میں درد رہنے لگتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جتنی زیادہ دیر آپ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے اتنا ہی زیادہ نقصان آپ کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو ہوگا۔اس کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ اس طرح بیٹھنے سے مکمل نہیں تو زیادہ سے زیادہ پرہیز کیا جائے اور ٹانگیں سیدھی کرکے بیٹھا جائے۔

FOLLOW US