Sunday April 28, 2024

’اگر آپ کے سر پر پسینہ آتا ہو تو اس کا مطلب کیا ہے آپ کے جسم میں کس انتہائی اہم چیز کی کمی ہے ؟‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہمارے خطے میں سورج خوب چمکتا ہے لیکن اس کے باوجود اکثر لوگ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار ہیں، حالانکہ یہ وٹامن سورج کی روشنی سے جسم میں خود بخود میں بنتا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ لگ بھگ 60سے 70 فیصد لوگ وٹامن ڈی کی کمی میں مبتلا ہیں۔ اس اہم وٹامن کی کمی سے ہم دن بھر سستی اور کمزوری ہیں ، پٹھے اور ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیںاور جوڑوں کے درد کے علاوہ بال گرنے کا مسئلہ بھی لاحق ہوجاتا ہے۔ وٹامن ڈی کے

بغیر کیلشیم اور فارسفیٹ بھی جسم میں جذب نہیں ہو پاتا۔یہاں ایک اہم سوال یہ ہے کہ آپ کیسے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ے؟ تو اس کا ایک سادہ طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ کو سر پر پسینہ آتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ گرمی کی وجہ سے پسینہ آنا اور بات ہے لیکن اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے سر کی جلد پر بلاوجہ اور معمول سے زیادہ پسینہ یا نمی محسوس ہوتی ہے تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی ابتدائی علامت ہے۔ایسی صورت میں آپ کو اس وٹامن کی کمی پوری کرنے کیلئے فوری طور پر کوشش شروع کرنی چاہیے۔ اس کا آسان ترین طریقہ تو یہی ہے کہ روزانہ کم از کم آدھے سے پون گھنٹہ دھوپ میں گزاریں، لیکن خیال رہے کہ دھوپ بہت شدید نہ ہو ورنہ جلد کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرکے آپ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

FOLLOW US