Wednesday January 22, 2025

آج کل ہردوسرافردموٹاکیوں ہوتاہے کہیں آپ بھی تویہ غلطی نہیں کررہے

ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ موبائل و کمپیوٹر آلات چلانے سے انسان نہ صرف ذہنی تناؤ کا شکار بنتا ہے بلکہ اس سے موٹاپا بھی ہوتا ہے۔اس سے قبل ہونے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال لوگوں میں ذہنی تناؤ پیدا کرنے سمیت انہیں مایوس کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔علاوہ ازیں یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے

کہ زیادہ دیر تک بچوں اور کم عمر افراد کا ٹی وی دیکھنا، کمپیوٹر اور موبائل استعمال کرنا ان کے لیے نہ صرف موٹاپے کا باعث بنتا ہے بلکہ ان کے مزاج میں چڑچڑا پن بھی شامل ہوجاتا ہے۔تاہم اب ہونے والی تحقیق کے مطابق نہ صر موبائل و کمپیوٹر آلات استعمال کرنے بلکہ اس طرح کے دیگر ڈیجیٹل میڈیا آلات کے استعمال سے بھی لوگ موٹے ہوسکتے ہیں۔سائنس جرنل ’برین امیجنگ اینڈ بہیویئر‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال اور اس کے جسمانی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا۔رپورٹ کےمطابق ماہرین نے 132 رضاکاروں کا ڈیجیٹل میڈیا آلات یعنی موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ و آئی پیڈ جیسے آلات کے استعمال سے ان کی جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا۔ماہرین نے رضاکاروں کی ذہنی و جسمانی صحت کا جائزہ لینے کے لیے نہ صرف ان کے آیم آر آئی ٹیسٹ کیے بلکہ ان سے ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرتے وقت ان کے خیالات سے متعلق بھی دریافت کیا۔ماہرین کی جانب سے رضاکاروں کے جائزے کے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا آلات کا استعمال کرتے وقت انسان نہ صرف بوکھ کو غیر اہم قرار دے دیتا ہے بلکہ وہ اس کے ذہن پر

بھی کئی منفی اثرات پڑتے ہیں اور وہ چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا آلات کے استعمال کے دوران کئی گھنٹوں تک ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہنے سے انسان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی نسل میں موٹاپے کا ایک باعث ڈیجیٹل آلات کا بہت زیادہ استعمال بھی ہے جب کہ یہی آلات نوجوانوں میں ذہنی تناؤ اور چڑچڑے پن کا باعث بھی ہیں۔

FOLLOW US