Sunday April 28, 2024

25روپے میں بننے والی دوائی 588روپے میں فروخت یعنی غریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مر ہی جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ 25روپے میں بننے والی دوائی کی سیل پرائس 588 روپے مقررکر دی گئی،جبکہ ارکان کمیٹی دواں کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے،کمیٹی نے دواں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کے لیئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کر لیا،چیئرمین کمیٹی نے وزیر صحت عامر محمود کیانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منسٹر صاحب چھپیں مت ،وہ آئیں اور سامنا کریں ،ہم وزیراعظم کو خط لکھیں گے ،ان کو مس گائیڈ کیا گیا ہے،کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کے صدر کی غیر حاضری کی وجہ سے پی ایم ڈی سی آرڈیننس کا

معاملہ اگلے اجلاس کے لیئے موخر کردیا۔جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین سینیٹر میاں عتیق شیخ کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ پی ایم ڈی سی کے صدر کہاں ہیں،پی ایم ڈی سی حکام نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں ،پیر کو آجائیں گے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے،آرڈیننس ابھی زیر غور ہے اس پر بہت سارے تحفظات ہیں،جو کونسل بن گئی،کونسل پر کوئی اعتراض نہیں ہے،میں ان کے اختیار کوئی چیلنچ نہیں کر رہا،وہ 120 دنوں کے اختیار کے مطابق کام کریں،نئی تعیناتیوں سے ان کو اجتناب کرنا چاہیئے،آرڈیننس ہمارے پاس آگیا ہے اس میں بہت ساری تبدیلیاں متوقع ہیں،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی پی ایم ڈی سی کے صدر کے نہ آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے ،اگلے اجلاس میں نہ آئے تو کمیٹی رولز کے مطابق ایکشن لے گی،رکن کمیٹی عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ڈریپ کا سی ای او نہیں ہے ،ڈریپ کا سی ای او لگایا جائے، رکن کمیٹی اشوک کمار نے کہا کہ سابق سی ای او کو کب اور کس نے تعینات کیا، ساری تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں،رکن کمیٹی عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ڈگریاں پہلے ہی چیک ہونی چاہیئں،اجلاس کے دوران ارکان دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ نے 9 سے 15 فیصد اضافے کے آرڈر دیئے ،لیکن اطلاعات کے مطابق 50 روپے والی دوائی 126 کی اور 250 روپے والی 750 روپے پر چلی گئی ہے ،وزیر صحت نے جو پریزنٹیشن کابینہ کو دی ہے وہ ہمیں بھی دیں ،ایک دوائی جس کی کاسٹ منسٹری نے 25 لگائی، اس کی سیل پرائس 588 روپے دے دی گئی ،یہ کس قانون کے تحت ہے ،سیکرٹری صحت نے کہا کہ دوائیوں کی قیمتوں میں آخری

مرتبہ اضافہ 2002 میں ہوا تھا ،2013 میں منسٹری نے دواں کی قیمتوں میں اضافہ کیا لیکن وزیراعظم نے وہ فیصلہ واپس لے لیا ،چیئرمین کمیٹی میاں عتیق شیخ نے کہا کہ منسٹر چھپیں مت ،وہ آئیں اور سامنا کریں ،ہم وزیراعظم کو خط لکھیں گے ،ان کو مس گائیڈ کیا گیا ہے،سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ وزیراعظم کو سب پتہ ہے ،کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کے صدر کی غیر حاضری کی وجہ سے پی ایم ڈی سی آرڈیننس کا معاملہ اگلے اجلاس کے لیئے موخر کردیا۔

FOLLOW US