Wednesday January 22, 2025

رات کو بھنڈی ایک پانی گلاس میں بھگوکر صبح ناشتے سے پہلے یہ پانی پینےسے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھنڈی ہر گھرمیں استعمال ہونےوالی مرغوب غذا ہے۔بھنڈی میں صحت سے متعلق کئی راز چھپے ہیں، بھنڈی میں بھرپورمقدار میں فائبرپایا جاتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، اس میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے، اس میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لئے بہت مفیدہوتا ہے،بھنڈی میں وٹامن سی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ،

جو دمہ کی علامات کو پنپنے سےروکتا ہےبھنڈی کے استعمال سے گردے بھی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں.اس کا پانی آپ کاکولیسٹرول بھی کنٹرول رکھتا ہے. بھنڈی کے پانی سے شوگر کو کنڑول کرنے کے لئے درج ذیل ٹوٹکہ اپنائیں. تازہ بھنڈیاں 4 عدد لے کر اس کا اوپری اور نچلا حصہ کاٹ دیں. بھنڈی پر چھوٹے کٹ لگادیں اور ان بھنڈیوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں۔صبح اٹھنے کے بعد ناشتے سے 30 منٹ پہلے بھنڈی کا پانی پی لیں. اس سے آپ کی شوگر بالکل کنٹرول ہوجائے گی۔

FOLLOW US