Monday January 20, 2025

کوئی شخص بے ہوش ہوجائے ، پانی میں ڈوب رہا ہو ہڈی ٹوٹ جائے یا سانپ ،کتا کاٹ لے تو کیا کرنا چاہیے ایسے ا?سان ٹوٹکے جن کا ہر شخص کو علم ہو نا چاہیے

کوئی شخص بے ہوش ہوجائے ، پانی میں ڈوب رہا ہو ہڈی ٹوٹ جائے یا سانپ ،کتا کاٹ لے تو کیا کرنا چاہیے ایسے ا?سان ٹوٹکے جن کا ہر شخص کو علم ہو نا چاہیے

راولپنڈی (ا?ئی این پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ہیڈ عبد اللہ واجد نے کہا ہے کہ اگر کوئی متاثرہ شخص بے ہوش ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں مریض کو ایک سائیڈ فوری طور پر کروٹ لٹا دیں اور اوپر والی ٹانگ 90 درجے پر خم کر دیں تاکہ اسکا سانس بحال رہے، اگر کوئی شخص پانی میں ڈوب رہا ہے تو فورا چھڑی لمبی لکڑی یا بانس کے ذریعے

نکال لیں اگر کسی شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے تو متاثرہ شخص کو لٹا کر زخمی حصے کو سہارا دیں سانپ یا کتے کے کاٹنے کی صورت میں مریض کو سب سے پہلے تسلی دیں متاثرہ حصے کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں۔پیر کو ڈسڑکٹ بار کے زیر اہتمام ہلال احمر پاکستان راولپنڈی کے ڈائریکٹر ندیم اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ہیڈ عبد اللہ واجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قائد اعظم ہال ڈسڑکٹ بار میں وکلائ برادری کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بارے میںمنعقدہ ورکشاپ میں تربیت دی۔ ورکشاپ کا افتتاح ڈسڑکٹ بار کے صدر سید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل محمد شہزاد میر ایڈووکیٹ نے کیا۔ اس موقع پر لیکچر دیتے ہوئے عبداللہ واجد نے کہا کہ اگر کوئی متاثرہ شخص بے ہوش ہوجاتا ہے تو ایسی صورت میں مریض کو ایک سائیڈ فوری طور پر کروٹ لٹا دیں اور اوپر والی ٹانگ 90 درجے پر خم کر دیں تاکہ اسکا سانس بحال رہے اگر کسی مریض کے سانس کے راستے میں رکاوٹ ہو تو اس کے کندھوں کو ہاتھ کی ایڑھی سے تھپکی دیں اور مریض کی ناف سے اوپر ہاتھ رکھتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے پکڑ لیں اور پیٹ کو جھٹکے دیں اگر کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے تو وہ فوری نکال لیں اگر ا?رام نہ ا?ئے تو فورا cpr کا عمل شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص پانی میں ڈوب رہا ہے تو فورا چھڑی لمبی لکڑی یا بانس کے ذریعے نکال لیں اگر کسی شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے تو متاثرہ شخص کو لٹا کر زخمی حصے کو سہارا دیں سانپ یا کتے کے کاٹنے کی صورت میں مریض کو سب سے پہلے تسلی دیں متاثرہ حصے کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں گرم پٹی سے متاثرہ حصے کو ہلکا سا باندھیں اور متاثرہ حصے کی حرکت کو بند کر دیں اور دل کی سطح سے نیچے رکھیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اے سی کینٹ زاہد خان نے

کہا کہ ایسی ورکشاپس کا انعقاد ہونا انتہائی ضروری ہے جس سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور عام لوگوں کوا?گاہی دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایمرجنسی جن کی صورت میں وہ متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امدا د دیں سکیں اے سی کینٹ زاہد خان نے صدر با رسید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار محمد شہزاد میر ایڈووکیٹ اور شہزاد ثمر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ کاا نعقاد کرانے پر ہم بار کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مجھے اس تقریب میں ا?کر بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے میں عنقریب ایسی تقریب اپنے دفتر کے میں منعقد کروانا چاہوں گا تاکہ ہمارے عملے میں اس کی ا?گاہی ہو سکے۔ اس موقع پراے سی کینٹ زاہد خان ،صدر با رسید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار محمد شہزاد میر ایڈووکیٹ نے ورکشاپ میں حصہ لینے والے وکلائ میں تعارفی اسناد تقسیم کیں۔

FOLLOW US