Monday April 29, 2024

ہر شخص کو سالانہ کتنے لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس حاصل ہو گی؟ حکومت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

ہر شخص کو سالانہ کتنے لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس حاصل ہو گی؟ حکومت نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

کراچی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو علاج، تعلیم، روزگار اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور جب ریاست یہ سہولیات عوام کو دے گی تب ہی صحیح معنوں میں فلاحی ریاست قائم ہوسکے گی،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ افراد کوہیلتھ کارڈ فراہم کئے جائیں گے جس کے ذریعے سالانہ سات لاکھ بیس ہزار روپے کی ہیلتھ انشورنس ہر شخص کو حاصل ہوگی۔

گورنر ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امہ چیریٹی انٹرنیشنل کی جانب سے روز گار پروجیکٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کم سے کم سندھ کے پانچ اضلاع میں اس اسکیم کا فوری آغاز کیا جائے تاکہ صوبہ کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ بات قابل تعریف ہے کہ امہ چیریٹی انٹرنیشنل کی جانب سے روزگار پروجیکٹ کے تحت پچیس رکشہ اور پچیس سلائی مشین لوگوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی ذات سے بڑھ کر جو لوگ دوسروں کا خیال رکھیں اللہ انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق دیتا ہے۔

FOLLOW US