Wednesday January 22, 2025

ناشتے سے قبل پانی میں آدھا چمچ کچن میں موجود یہ عام چیز ملائیں اور دنوں میںتوند کی چربی گھلا دیں

ناشتے سے قبل پانی میں آدھا چمچ کچن میں موجود یہ عام چیز ملائیں اور دنوں میںتوند کی چربی گھلا دیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کیا پیٹ اور کمر کے بڑھتی چربی یا آسان الفاظ میں توند سے نجات میں مشکل کا سامنا ہے؟ تو آپ اکیلے نہیں، دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس تجربے کا سامنا ہوتا ہے۔ ڈائٹنگ سے لے کر جم جانے تک متعدد طریقوں سے لوگ توند سے نجات پانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس اضافی چربی کو جلدازجلد گھلایا جاسکے۔طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا اور ورزش کو معمول بنانا توند کی چربی گھٹانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔تاہم

کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جن میں موجود اجزاء جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتے ہیں۔ سیب روزانہ ایک سیب کھانا توند کی چربی کو گھلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سیب بھی غذائی فائبر، فلیونوئڈز اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور پھل ہے، یہ تینوں پیٹ کو دیر تک بھرے رکھتے ہیں اور زیادہ کھانے سے روکتے ہیں۔ ناشتے میں اسے کھانے کی عادت بنانا توند کے حجم کو گھٹانے میں مدد دے سکتا ہے۔سبز چائے یہ مشروب کمر کا پھیلاؤ کم کرنے کے ساتھ جسمانی ورم سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس چائے میں موجود فلیونوئڈز ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں جبکہ اس میں موجود ایک جز ای جی سی جی جسمانی چربی کو گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ لہسن لہسن جراثیم کش اور بلڈشوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے، بلڈ شوگر اور انسولین لیول کو کنٹرول کرنے سے جسم کو زیادہ چربی توانائی کے لیے جلانے میں مدد ملتی ہے اور اس کا نتیجہ توند سے نجات کی صورت میں نکلتا ہے۔ دار چینی

دار چینی بھی چربی گھلانے کے لیے بہترین ہے، آدھا کھانے کا چمچ دار چینی پاؤڈر کو پانی میں ملائیں اور 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک کھانے کا چمچ شہد ڈالیں، ناشتے سے پہلے اور سونے کے لیے بستر پر لیٹنے سے قبل اسے پینا عادت بنالیں۔ پودینہ ایک کھانے کا چمچ شہد، چٹکی بھر کالی مرچ اور کچھ پودینے کے پسے ہوئے پتے ایک کپ گرم پانی میں ملائیں، پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی کو چھان کر پی لیں۔ کچھ عرصے تک اس مشروب کا استعمال توند کی چربی گھٹنا دے گا کیونکہ پودینے اور شہد دونوں مل کر چربی گھلانے کا کام کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بہتر کرتے ہیں۔تربوز تربوز 82 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ معدے کو مزید کھانے کی اشتہا سے روکتا ہے۔ تربوز میں موجود وٹامن سی بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ کیلے سیب کی طرح کیلے بھی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اس میں وٹامنز موجود ہوتے ہیں، جو کہ کھانے کی خواہش کی روک تھام کرتے ہیں۔ اسی طرح کیلے میٹابولک ریٹ بھی بڑھاتے ہیں، جس سے بھی توند کی چربی گھلتی ہے۔ اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذا جسمانی ورم کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اخروٹ میں یہ جز بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے۔

FOLLOW US