ویسے تو چائے پینے کے لیے کسی جواز کی ضرورت نہیں تاہم اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے تو جان لیں کہ یہ دماغی صحت کیلئے فائدہ مند ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو چائے پینے کے لیے کسی جواز کی ضرورت نہیں تاہم اگر آپ اسے پسند نہیں کرتے تو جان لیں کہ یہ گرم مشروب دماغی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔ تحقیق کے مطابقروزانہ کم از کم ایک کپ چائے پینا دماغی تنزلی یا یوں کہہ لیں دماغی مرض ڈیمینشیا کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں مقبول اس
مشروب کا روزانہ استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو لاحق ہونے والے اس مرض کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔سبز یا ہو سیاہ چائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ دونوں ہی دماغ پر یکساں انداز سے مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور چائے ورم کش ہوتی ہے جو کہ دماغ کی رگوں کو پہنچنے والے نقصان اور دماغی تنزلی سے تحفظ دیتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ عام اور ہر جگہ آسانی سے دستیاب مشروب ڈیمینیشا اور پارکنسن امراض سے درمیانی عمر میں بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔