Wednesday January 22, 2025

ماہرین نے موٹاپا موت کی بڑی وجہ قرار دیدیا

ماہرین نے موٹاپا موت کی بڑی وجہ قرار دیدیا

لندن: (نیوزڈیسک) برطانیہ کے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جسمانی وزن میں زیادتی یا پھر موٹاپے کی وجہ سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لندن کے سکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے نتائج طبی جریدے میں شائع ہوئے۔ مطالعاتی تجزئیے میں ماہرین نے 36 لاکھ سے زائد افراد کو تحقیق میں شامل کیا اور اُن کی

تفصیلات جمع کر کے رپورٹ مرتب کی جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ بہت زیادہ موٹاپا مختلف امراض کا باعث ہے جس کی وجہ سے موت کا خطرہ توقعات سے زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی ماہرین کے مطابق جن لوگوں کا جسمانی وزن 45 سے 50 کلوگرام سے زیادہ رہا اُن میں سے اکثر کو کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب سمیت دیگر متعدد امراض لاحق ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ وہ کون سی ایسی وجوہات ہیں جنکی وجہ سے انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، ویسے بھی بہت زیادہ جسمانی وزن صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ موٹے افراد اگر ٹریفک حادثے کا شکار ہوں تو اُن کی موت کا خطرہ عام افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

FOLLOW US