Wednesday January 22, 2025

پیاز کے چند کھانے میں استعمال کے علاوہ حیرت انگیز کمالات جو آپ کو بھی پتہ ہونے چاہیں

عام طور پر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ پیاز صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے اور اس کا روپ نکھارنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے کیل مہاسوں کے خاتمے سے لے کر چولہے کی صفائی تک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں پیاز کے چند ایسے کمالات کا ذکر کیا جا رہا ہے، جن سے آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے۔ زنگ آلود چھریوں کو تیز کریں: زنگ آلود چھریوں کے استعمال میں خاصی مشکل پیش آتی ہے۔ زنگ سے نجات کے لیے ان چھریوں کو ایک بڑے سے پیاز میں پیوست کریں اور کچھ ہی دیر میں زنگ سے پاک چھریاں حاصل کریں۔شہد کی مکھی کے ڈنک کی شدت کم کریں: اگر آپ کو کبھی شہد کی مکھی کاٹ لے، تو متاثرہ حصے پر پیاز رگڑیں۔ اس کے نتیجے میں درد میں کمی واقع ہو گی۔ پینٹ کی بو سے نجات حاصل کریں: اگر آپ نئے پینٹ کی بو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو مہنگا روم ریفریشنر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ پیاز کے چند ٹکڑے تھوڑے سے پانی میں ڈال کر برتن کو رات بھر کے لیے اس کمرے میں رکھ دیں، جہاں نیا پینٹ ہوا ہے۔ اس طرح پینٹ کی ناخوشگوار بو سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ چولہے کو صاف کریں: اس مقصد کے لیے پیاز کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک

حصے سے چولہا رگڑ کر اسے صاف کریں۔ کیل مہاسوں کا خاتمہ: پیاز میں ایسے جادوئی انزائمز پائے جاتے ہیں، جو کیل مہاسوں کے خاتمے میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ کیل مہاسوں سے پریشان ہیں، تو پیاز کو پیس کر پانی میں ملائیں اور پھر اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔ پیاز کے اجزا کیل مہاسوں کے خاتمے میں موثر ثابت ہوں گے۔ جھلسے ہوئے حصے کو تسکین پہنچائیں: پیاز جراثیم کش خصوصیات کا مالک بھی ہوتا ہے اور یہ زخمی یا جھلس جانے والے جسم کے حصے کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ جل گیا ہے، تو اس پر آرام سے پیاز رگڑیں اور تکلیف سے نجات حاصل کریں۔ دھات کو چمکائیں: پیاز کو پیسیں اور اس میں اتنا ہی پانی ملائیں۔ پھر کپڑے میں ڈال کر اسے دھات پر تھپتھپائیں اور اس وقت رگڑتے رہیں کہ جب تک دھات صاف و چمک دار نہیں ہو جاتی۔ جلے ہوئے چاولوں کی بو ختم کریں: اگر آپ گھر میں پھیلی جلے ہوئے چاولوں کی بو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو پیاز کا ایک ٹکڑا چولہے کے سامنے رکھ دیں۔ یہ ساری بدبو جذب کر لے گا۔

FOLLOW US