Thursday November 28, 2024

یہ عام سا پھل کھائیں ، سیگریٹ نوشی آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دور حاضر میں سیگریٹ نوشی ایک پسندیدہ زہر ہے جو بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے منہ کو لگ چکا ہے۔ جدید تحقیق بتاتی ہے کہ سیگریٹ نوشی کئی مہلک بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ اور یہ ممکن نہیں کہ اس کا عادی کوئی انسان اس کے مضر اثرات سے بچ کر صحت مند زندگی گزار دے تاہم سیگریٹ

نوشی کو ترک کرنا بھی اپنے آپ کے اندر کے چیلنج ہے کیونکہ اس کےلئے جو قوت ارادی درکار ہوتی ہے وہ ہر شخص کے بس کی بات نہیں اور جدید طبی سائنس کو بھی اس بات کا بخوبی ادراک ہے ۔اس لئے ایسے افراد کو ایک ایسا پھل تجویز کر دیا گیا ہے جو کم از کم سیگریٹ نوشی کے اثرات کو خاطر خواہ حد تک کم کر سکتا ہے ۔میل آن لائن کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھانے سے نہ صرف سگریٹ نوشی کے عمومی اثرات زائل ہونے لگتے ہیں بلکہ پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی واقع ہونے لگتی ہے۔جانز ہاپکنز بلوم برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا اس تحقیق میں کہنا ہے کہ یہ فوائد صرف تازہ پھلوں کے استعمال سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ بازار میں دستیاب ڈبہ بند فروٹ سے ان فوائدکا حاصل ہونا ممکن نہیں۔اس تحقیق کے دوران کرانک ابسٹراکٹو پلمونیری ڈس آرڈر (COPD) کے مریضوں پر پھلو ں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ یہ ڈس آرڈر دراصل بیماریوں کے ایک مجموعے کا نام ہے جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں عام پائی جاتی ہیں اور ان میں سانس و پھیپھڑوں کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنس دان ڈاکٹر ونیساگاشیا لارسن کا کہنا تھا کہ تازہ پھلوں کے مثبت اثرات کی شرح اُن افراد میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے جو سگریٹ نوشی سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو ابھی سگریٹ نوشی جاری رکھے ہوئے ہیں اگرچہ انہیں بھی تازہ پھل کھانے سے فائدہ ہوتا ہے لیکن یہ نسبتاً بہت کم ہوتا ہے ۔اس تحقیق کے نتائج کل 650 افراد میں سانس، پھیپھڑوں اور دیگر بیماریوں پر تازہ پھلوں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں اور اسے سائنسی جریدے ’یورپین ریسپیریٹری جرنل‘ میں شائع کیا گیا ہے

FOLLOW US