وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو جان لیں ورک آؤٹ کرنیکا درست وقت کونسا ہے؟

   
   

انسان کے ورک آؤٹ کا وقت آپ کی ورزش کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے لیکن انفرادی ترجیحات اور حالات کے لحاظ سے اس کی اہمیت مختلف ہو سکتی ہے۔ ہر شخص کے جسم میں مختلف انرجی لیولز ہوتے ہیں جو اس بات پر منحصر کرتے ہیں کہ انسان کتنی نیند لیتا ہے، اس کی خوراک میں کیا شامل ہے وغیرہ، بہت سے افراد کو علم ہوتا ہے کہ دن کے کس وقت وہ خود کو پرجوش محسوس کررہے ہوتے ہیں۔

دن میں ایسے وقت کا انتخاب کرنا جب آپ سب سے زیادہ توانا محسوس کریں آپ کی ورزش کی کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے، کوشش کریں کہ آپ دن میں ایک ہی وقت کو منتخب کریں اور روزانہ اسی وقت ورک آؤٹ کریں۔ آئیے جانتے ہیں ماہرین کے مطابق دن کے وہ 6 کون سے اوقات ہیں جو ورک آؤٹ کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔

1) صبح سویرے (6-9 AM)

دن کا آغاز ورزش سے کرنے والے افراد کے لیے یہ وقت بہترین ہے، اس وقت ورک آؤٹ کرنے سے ناصرف میٹابولزم بہتر ہوتا ہے بلکہ پورے دن کے لیے توانائی ملتی ہے اور اس وقت ورزش سے وزن میں کمی کا زیادہ امکان ہوتے ہیں۔

2) صبح 10-11 AM

ٰیہ وقت ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو ذرا دیر سے دن کی شروعات کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ورک آؤٹ کرنے کا بہترین وقت تصور کیا جاتا ہے۔ اس وقت تک آپ کا جسم گورک آؤٹ کے لیے تیار ہوتا ہے، لچک بہتر ہوتی ہے، اور پٹھوں کی طاقت بڑھ جاتی ہے، جس سے چوٹ لگنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

3) دوپہر کے کھانے کا وقت (12-2 بجے)

کچھ لوگ اپنے لنچ بریک کے دوران ورزش کرنا آسان اور بہتر سمجھتے ہیں۔ یہ وقت ناصرف جسم کی چربی کم کرنے کے لیے بہترین ہے بلکہ ذہنی تناؤ کم کرنے اور باقی دن کے لیے مجموعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

4) دوپہر 3-5 PM

یہ وقت بھی ورک آؤٹ کرنے کے لیے بہترین ہے، اگر آپ اپنا ورک آؤٹ 3 بجے شروع کرنے والے ہیں تو کوشش کریں دوپہر کا کھانا 2 بجے کھا لیں، ورک آؤٹ اور کھانے کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ ہونا لازمی ہے۔

5) شام 5-7 بجے کا وقت

بہت سے لوگ شام میں ورزش کرنا اچھا سمجھتے ہیں، کام سے فارغ ہوکر اپنے دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے یہ وقت بہتر ہوتا ہے۔

6) رات 7-10 PM

یہ وقت ان لوگوں کے لیے ہے جو سونے کے وقت کے قریب ورزش کو ترجیح دیتے ہیں، یہ ایک اچھا آپشن ہے۔ تاہم، یہ بات اہم ہے کہ ورزش اور نیند کے درمیان کچھ وقت (تقریباً ایک گھنٹہ) دیا جائے تاکہ سونے سے پہلے جسم ٹھنڈا ہو جائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy