Wednesday April 24, 2024

تم تو آج بھی ویسے کے ویسے ہو ایسی 5 حیرت انگیز عادتیں جو آپ کو ہمیشہ جوان رکھتی ہیں

اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ ورزش اور کھانے پینے پر دھیان دے کر صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صحت کے معاملے میں یہ چیزیں بھی اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔ لیکن کچھ ایسی بھی عادتیں ہیں جنھیں ہم نظرانداز کرتے رہتے ہیں اور مختلف ذہنی و جسمانی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان عادتوں کا سب سے حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ ہمارے جسم اور چہرے سے بڑھتی عمر کے منفی اثرات جا خاتمہ کردیتی ہیں۔ 1- اپنی خوشی کو اہمیت دیں ایک عام غلط فہمی ہے کہ اپنے آپ کو اہمیت دینا خودغرضی میں شمار کیا جاتا ہے۔ یاد رکھیں ایک خالی جگ سے کبھی بھی گلاس بھرا نہیں جاسکتا اس لئے اگر آپ دوسروں کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے آپ جو خوش رکھنا سیکھیں۔

تھوڑا سا وقت اپنے لئے ضرور نکالیں۔ یہ خودغرضی نہیں بلکہ آپ کی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ آپ کے دل کا سکون اور اطمینان آپ کے چہرے پر پریشانی کی جھریاں آنے ہی نہیں دے گا۔ 2- ہنسنا مسکرانا ہنستے مسکراتے رہنا نہ صرف آپ کی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے بلکہ زندگی میں سالوں کا اضافہ بھی کردیتا یے۔ دل اور دماغ کی بیماریوں سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ چہرے میں دورانِ خون بھی بہتر کرتا ہے جس سے جلد کو آکسیجن ملتی ہے۔ 3- آدھا گھنٹہ چہل قدمی صرف آدھا گھنٹا چہل قدمی کرنے سے آپ اپنے وزن کو قابو کر سکتے ہیں اور بڑھاپے میں ہونے والی تمام بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ 4- دانت صاف رکھیں بڑھاپے میں جھریوں کے بعد سب سے نمایاں ہونے والی چیز انسان کے دانت ہوتے ہیں۔ کہیں کمزوری اور کہیں لاپرواہی کے سبب وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دانت خراب ہوجاتے ہیں۔ باقاعدگی سے برش کرنے اور دانتوں کے معالج سے معائنہ کرواتے رہنے سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ 5- باہر گھومیں پھریں تنہائی آپ کو جلد بوڑھا کردیتی ہے۔ اس لیے باہر گھومیں پھریں، لوگوں سے ملیں۔ اس عادت سے ایک تو آپ اپنا زیادہ خیال رکھیں گے اس کے علاوہ نفسیاتی مسائل کا شکار بھی نہیں ہوں گے جو وقت سے پہلے بڑھاپے کی اہم وجہ ہے۔

FOLLOW US