Thursday March 28, 2024

اگر آپ بھی چہرے کے دانوں کو پھوڑتی ہیں تو ٹہریں ۔۔ چند ایسی عادتیں جو تیزی سے آپکا چہرہ خراب کرتی ہیں

خواتین چہرے کی بے داغ اور خوبصورت بنانے کیلیئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں اس کے لیئے وہ مارکیٹ سے مہنگے پروڈکٹس بھی لیتی ہیں تو گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں. لیکن اتنی محنت اور کوششوں کے بعد بھی اکثر خواتین کو چہرے کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے جس کی وجہ انھیں سمجھ نہیں آتی. تو آئیے آج ہم آپکو نتاتے ہیں کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن سے آپ کا چہرہ خراب ہوجاتا ہے اور آپکو پتا بھی نہیں چلتا.

چہرے کے دانے (پمپلز) پھاڑنا:
اکثر لڑکیوں کی عادت ہوتی ہے کہ جیسے ہی ان کے چہرے پر پمپلز آتے ہیں وہ انھیں دبانے یا پھاڑنے کی کوشش میں لگ جاتی ہیں, اس سے وقتی طور پر تو پیلا مادہ نکل کر دانہ ٹھیک لگتا ہے لیکن در حقیقت دانہ دبانے یا پھاڑنے سے وہ جلد کو اندر سے خراب کردیتا ہے جسکی وجہ سے ایک دو دن کے بعد اسی جگہ کے آس پاس نئے دانے نمودار ہوجاتے ہیں. اسلیئے کوشش کریں کہ ایسا ہرگز نہ کریں اور دانے کو اپنے وقت پر پکنے کے بعد خود ہی پھٹنے دیں.

ضرورت سے زیادہ بیوٹی پروڈکٹس کا استعمال:
کسی بھی چیز کی زیادتی ہمیشہ نقصان دہ ہی ثابت ہوتی ہے اسی طرح ضرورت سے زیادہ کریموں کا استعمال اور ہر وقت چہرے پر کچھ نہ کچھ لگائے رکھنا اور اسے خالی نہ چھوڑنا آپکے چہرے کو خراب کردیتا ہے. جلد کے ماہرین بتاتے ہیں کہ سو میں سے نوے فیصد خواتین کا چہرہ خراب ہونے کی یہی وجہ ہے.

تکیہ کے گلاف:
جس طرح ہم اپنے کپڑوں کو صاف رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنے تکئیے کے گلاف کو بھی بدلنے اور صاف رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ چہرے پر پمپلز آنے کی ایک بہت بڑی وجہ تکیہ کا گندا گلاف ہے جو باظاہر تو آپکو صاف لگتا ہے لیکن ہوتا نہیں ہے, جب آپ سوتے ہیں تو آپکو پسینہ بھی آتا ہے ایسے میں آپکی جلد کے مردار خلئیے تکیہ پر لگ جاتے ہیں اور کچھ لوگ جو بالوں میں تیل لگا کر سوتے ہیں اس کی چکنائی بھی تکیہ جذب کرلیتا ہے اور چہرے پر ایکنی کا سبب بنتا ہے اسلیئے ہر ہفتے گلاف کو دھو کر تبدیل کریں.

رات کو منہ دھو کے نہ سونا:
رات میں منہ دھوکر سونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ صبح اٹھ کر دھونا, کیونکہ پورے دن کی دھول مٹی اور جراثیم آپکے چہرے پر ہوتے ہیں اگر انھیں رات کو نہ دھو کر سویا جائے تو یہ صبح تک آپکی جلد میں ایکنی بنانے کا کام شروع کردیتے ہیں.

اسکے علاوہ چند اور عادتیں جو آپکو ترک کرنی ہیں جیسے کہ
• ضرورت سے زیادہ بار بار صابن سے منہ دھونا
• سَن بلاک کریم کا زیادہ استعمال کرنا
• زیادہ گرم پانی سے چہرہ دھونا
• بار بار چہرے پر اور دانوں پر ہاتھ لگانا
• نیند پوری نہ کرنا

FOLLOW US