Wednesday April 24, 2024

برطانیہ میں پانچ ماہ کی بچی کا جسم پتھر میں تبدیل ہونےلگ گیا

برطانیہ میں پانچ ماہ کی بچی کا جسم پتھر میں تبدیل ہونےلگ گیا۔بچی ایف او پی نامی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو ہر 20لاکھ میں سے ایک بچے کو لاحق ہوجاتی ہے۔ اس بچی کا نام لیکسی روبنز ہے اور پیدا ئش کے وقت ہی اس کے پنجے بڑے تھے جن کو یہ حرکت نہیں دے سکتی تھی۔ ہر طرح کے چیک اپ کے باوجود اس کی بیماری ڈاکٹروں کی سمجھ سے باہر تھی۔ آخر کار اپریل میں ایکسرے ہوئے تو پتہ چلا کہ وہ ایک انتہائی نایاب بیماری فائبرو ڈسپلازیا اوسیفیکنز پروگریسو (ایف او پی) نامی بیماری میں مبتلا ہے جو 20 لاکھ میں سے ایک بچے کو لاحق ہوتی ہے۔اس بیماری میں بچوں کے پٹھے ہڈیوں میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کا جسم پتھر کا بننا شروع ہوجاتا ہے۔اور ایسے بچے 20سے 40سال ہی زندہ رہتے ہیں۔

FOLLOW US