Friday March 29, 2024

آم کی گٹھلی موٹاپا کم کرنے کیلئے نہایت مفید، جانیے کیسے ؟جانیں 

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے شہریوں کو بھی موٹاپے کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس حوالے سے ماہرین کے مطابق اندازاً ملک کی ایک تہائی آبادی ایسی ہے جو بڑھتے ہوئے وزن کے مسائل کا شکار ہے۔آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے نسخے آزمائے ہوں گے اور بہت سے مشورے حاصل کیے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو وزن گھٹانے کیلئے انتہائی آسان اور گھریلو نسخہ بتائیں گے جو آپ کو اس مشکل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔اس سلسلے میںپاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ناظرین کو اپنے قیمتی مشورے دیئے اور نہایت آسان اور سستا نسخہ تجویز کیا۔اجزاء:مینگو سیڈ آئل یعنی آم کے بیجوں کا تیل جامن کی گٹھلی کے بیج کا پاؤڈرسونف،سونٹھ کا پاؤڈرسوکھا پودینہ پہاڑیترکیب:

دو چمچ مینگو سیڈ آئل یعنی آم کے بیجوں کا تیل اگر وہ نہ میسر ہو تو آم کی گٹھلی سے گری نکال کر سکھانے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اس کے بعد ایک چمچ جامن کی گٹھلی کے بیج کا پاؤڈر شامل کرلیں۔اس کے علاوہ دو عدد چمچ سونف، سونٹھ کا پاؤڈر یعنی سوکھی ہوئی ادرک کا ایک چمچ اور پودینے کا پاؤڈر دو چمچ ڈال لیں، پودینے کا پاؤڈر اگر نہ ملے تو پودینے کے پتے سکھا کر بھی ڈال سکتے ہیں۔اب ان تمام اشیاء کو ملا کر گرینڈر میں اچھی طرح پیس لیں کہ وہ پاؤڈر کی شکل اختیار کرلے، اس سفوف کو ہر کھانے کے بعد پھکی کی طرح پانی کے ساتھ باقاعدہ استعمال کریں۔ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ یہ سفوف نہ صرف موٹاپے میں کمی بلکہ قبض اور بواسیر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ پاؤڈر ہر کھانے کے بعد ایک چمچ دن میں تین بار پانی میں گھول کر یا پانی کے ساتھ استعمال کریں

FOLLOW US