Saturday April 27, 2024

وہ غذائیں جنہیں استعمال کرکے آپ بالوں کو مضبوط ، گھنا اور لمبا کرسکتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرصحت مندانہ خوراک باقی جسم کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہے اور ان کی بڑھوتری کو روک دیتی ہے۔ ماہرین نے چھ ایسی غذائی اشیاءبتا رکھی ہیں جنہیں اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا کر ہم اپنے بالوں کی نشوونما کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ بول نیوز کے مطابق ان چھ اشیا میں انڈا، پالک، خشک میوہ جات، شکرقندی، السی اور تخم ملنگا ہیں۔ ماہرین کے مطابق انڈے میں بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پالک میں بے شمار وٹامنز اور دیگر ضروری غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جو باقی جسم کے ساتھ ساتھ بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ ان میں فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی شامل ہیں۔ باقی اشیاءمیں بھی تمام وہ غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جو ہمارے بالوں کی نشوونما کے لیے ازحد ضروری ہوتے ہیں چنانچہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اشیاءکو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا کر بالوں کو مضبوط، گھنا اور لمبا کیا جا سکتا ہے۔

FOLLOW US