ناشتے میں کلونجی استعمال کر نے کے ایسے فوائد جسے جان کر آپ بھی اسے روزانہ کا معمول بنا لیں

   
   

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کلونجی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی اس کے استعمال کے فوائد ملتے ہیں۔ مگر کیا آپ واقعی اس کے فوائد سے واقف ہیں جو آپ معمولی محنت سے حاصل کرسکتے ہیں؟ کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے سے ہٹ کر بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں۔جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔ کلونجی میں موجود ایک جز Thymoquinone
پر دہائیوں سے سائنسدان تحقیق کررہے ہیں اور یہ طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر سے تحفظ اور ورم کش خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش اور رسولی سے بچاؤ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور عرب افراد اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے ان کا استعمال ہوتا ہے۔ کلونجی روزانہ ناشتے میں استعمال کر نے کے بے شمار فوائد کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تومردانہ قوت میں حیرت انگیز طورپر اضافہ ہوسکتا ہے ایک کپ کلونجی کے بیج،دو چمچ میتھی کے بیج اورایک چمچ جنگلی نیاز بولے کر ان تمام اجزاءکو پیس لیں .ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کر یں اور کھا لیں. اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں جبکہ پھلوں کا استعمال بھی ضرورکریں اور صرف چھ ہفتے میں حیرت انگیز نتیجہ دیکھیں. کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے.اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے
جوہر ٹاؤن دھماکا کار میں نصب دھماکا کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،ابتدائی رپورٹ تیار
وزیراعظم عمرا ن خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زور دار دھماکہ 14 افراد زخمی،متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تباہ
وفاقی حکومت کی سرکاری اثاثے گروی رکھ کر بھاری قرض لینے کی منظوری سرکاری اثاثے گروی رکھ کر آئندہ مالی سال میں 1800ارب کا قرض لیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کی خبریں، اہم پیش رفت سامنے آگئی

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت لی
بھارتی فین جشن منارہے تھے مگر ایسا کیا ہوا کہ اگلے ہی لمحے سر پکڑنا پڑ گیا؟ دلچسپ ویڈیو آپ بھی دیکھیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کا سفر تمام، پشاور زلمی پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پہنچ گئی
فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءکے دوران وائرل ہونیوالی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن یہ دراصل کون نکلی؟ ایک عرصے بعد حقیقت سامنے آگئی
یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پی ایس ایل 6 سے باہر پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست۔

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy