Sunday January 19, 2025

ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کے تو جسمانی اور روحانی فوائد تو ہیں ہی لیکن دوسری جانب ہم کھانے پینے میں احتیاط نہ کرکے اپنی صحت خصوصاً اپنی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔غذا کے غلط استعمال کی وجہ سے بہت سے لوگ اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں نمایاں ہو رہی ہیں۔داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات یعنی اسکن ٹریٹمنٹ اور گرمیوں میں اسکن ری سرفیسنگ کا آسان طریقہ کار کیا؟ یہ بتانے کیلئے رمضان میں اسکن اسپیشلسٹ نے اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ پانی پینا جلد اور جسم کیلئے نقصان دہ نہیں ہے، جتنا پانی آپ باآسانی پی سکتے ہیں ضرور پیئں،

قدرت نے ماہ رمضان کی صورت میں ہمیں اپنی صحت کو بہتر کرنے کا ایک بہترین موقع دیا ہے۔ روزے رکھنے سے اسکن بہتر ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ یہ بات بہت عام ہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جلد پہلے ہی آئلی ہے اس لیے ہم کوئی موئسچرائزر استعمال نہیں کرتے یہ سراسر غلط اور سب سے بڑا دھوکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھ منہ دھونے کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کیا جائے تو چہرے پر کسی قسم کے داغ دھبے اور جھائیاں نہیں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سن بلاک بھی لازمی لگائیں۔ماہ رمضان المبارک میں لوگ بڑے ذوق و شوق سے مرغن غذائیں کھاتے ہیں حالانکہ غذائی ماہرین اس سے منع کرتے ہیں، روغنی کھانے کی وجہ سے دن میں آپ کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے، مرغن کھانے یا غذا میں نمک کی ذیادہ مقدار آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

FOLLOW US