Friday May 10, 2024

وہ ایک رنگ جو بیڈروم میں ہونے سے نیند بہتر نہیں ہوسکتی، ماہرین نے مفید پینٹ بھی بتادیئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بہترین نیند کے لیے بیڈ روم میں کس رنگ کا پینٹ ہونا چاہیے؟ ماہرین نے نئی تحقیق میں اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ بیڈروم کے لیے تین رنگ بہترین ہیں، جو کہ نیلا، زرد اور سبز ہیں۔ یہ رنگ ہلکے شیڈز میں بیڈروم میں پینٹ کیے جائیں تو نیند کا معیار سب سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیڈ تھریڈز (Bed Threads)نامی فرم کے ماہرین نے بیڈروم کے لیے سرخ رنگ کو سب سے بدتر رنگ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرخ رنگ انسانی دل کی دھڑکن کو تیز کرتا ہے اسے توانائی سے منسلک کیا جاتا ہے چنانچہ یہ رنگ نیند کے لیے سب سے برا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کے کمرے میں ہلکے شیڈ میں زرد، نیلا یا سبز رنگ پینٹ کیا گیا ہو، صبح بیدار ہوتے وقت ان میں خوشی کا لیول سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ان کے علاوہ سلور رنگ کا پینٹ بھی پرسکون نیند کے لیے بہت بہتر قرار پایا۔ “

FOLLOW US