Saturday April 20, 2024

کھانا کھانے کے بعد گُڑ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جاننے کے بعد آپ بھی اس کو کھانے کی عادت بنا لیں گے

کھانے کے بعد لوگوں کو میٹھا کھانے کی خواہش ہوتی ہے اور اس کے لئے وہ کبھی کوئی مٹھائی کھا لیتے ہیں یا پھر چاکلیٹ کے شوقین لوگ چاکلیٹ کا استعمال کرتے ہیں مگر گھر کے بڑے اکثر کھانے کے فوری بعد گُڑ کا استعمال کرتے ہیں چاہے انہیں شوگر یا کوئی اور مسئلہ لیکن گُڑ کھانا نہیں چھوڑتے۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ آخر کھانے کے بعد گُڑ کھانے کو فائدہ مند کیوں سمجھا جاتا ہے؟وجہ:٭ کھانے کے گُڑ کھانے سے بدہضمی نہیں ہوتی کیونکہ اس میں موجود پوٹاشیئم جسم میں ہونے

والی تیزابیت کو بڑھنے نہیں دیتا۔٭ گُڑ کھانے سے خواتین کو موڈ سوئنگ کی پریشانی نہیں ہوتی۔ یعنی دورانِ حمل اور دوران ماہواری اچانک موڈ بگڑنے کی وجہ سے خواتین چڑچڑی ہو جاتی ہیں لیکن گُڑ میں موجود انسولیٹرز آپ کی بڑی مشکل آسان کر سکتے ہیں۔٭ وزن کم کرنے کے لئے بھی گُڑ کا استعمال فائدہ مند ہے، ہر کھانے کے بعد گُڑ کھائیں اور وزن میں کمی پائیں۔٭ جو لوگ دن رات محنت والا کام کرتے ہیں ان کے لئے گُڑ بہت اچھا انرجی فوڈ ہے، یعنی اب انرجی ڈرنک چھوڑیں اور گڑ کا استعمال کریں۔٭ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے سے بچانے کا ایک آسان طریقہ گُڑ کا استعمال ہے اور کھانے کے بعد اس لئے کہ ریٹینا (آنکھوں میں موجود حصہ) بھی مضبوط ہو سکے جوکہ کسی بھی چیز کی شبیہہ بنانے کا کام کرتا ہے۔گڑ فائدے مند کیوں؟گڑ میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیئم دیگر منرلز پائے جاتےہیں جو اس کو ہماری بڑی مشکل آسان کرنے میں مفید بناتا ہے۔ اس کو گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے اور یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائن ہوتا ہے اس لِئے شوگر کے مرض میں میٹھا کھانے کی خواہش گُڑ سے ضرور پوری ہوسکتی ہے مگر ہائی بلڈ پریشر یا ہائی شوگر کے مریض اس کو بلکل نہ کھائیں۔

FOLLOW US