Friday March 29, 2024

وزن کیسے کم کیا جائے؟ ایسی پانچ حیرت انگیز عاداتجنہیں اپنانے سے آپ تیزی سے جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کر کے اپنا وزن کم کر سکتے

یہ بات سچ ہے کہ جب لوگ وزن کم کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ مسئلہ کم سے کم وقت میں ہی حل ہو جائے۔ ہم آپ کو ایسی پانچ حیرت انگیز عادات بتانے جا رہے ہیں جنہیں اپنانے سے آپ تیزی سے جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کر کے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔

کھانے سے قبل زیادہ پانی پینا
پانی آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زیادہ مقدار میں پانی پینے سے آپ جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کر سکتے ہیں؟
زیادہ مقدار میں پانی پینے سے آپ کے قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے اور یہ آپ کے ہاضمے کے نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔ نیم گرم پانی ہاضمے کو درست رکھنے اور اضافی چربی ختم کرنے میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

پیدل چلنا، دوڑنا یا سائیکل چلانا
اگر آپ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اٹھیں او چلیں، دوڑیں یا پھر سائیکل چلانے والی مشین چلائیں۔ اس عمل سے آپ کی توانائی میں اضافہ ہو گا اور جسم کی چربی کو کم کیا جا سکتا ہے۔۔ آپ ہر کھانے کے بعد تھوڑا چلنا شروع کر دیں تو اس عادت سے جسم میں موجود غیرضروی چربی کو کم کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔

پنے ہرکھانے کی تصویر بنائیں
آپ اپنے ہر کھانے کی تصویر بنائیں سوشل میڈیا پر دوستوں کو دکھانے کے لئے نہیں بلکہ خود احتسابی کے لئے خاص طور پر جب آپ ڈائٹ پر ہوں تو یہ تصویر آپ کے لئے اطمینان کا باعث بنی گی۔ وہ تصویر آپ کے لئے شرمندگی کا باعث بھی بن سکتی ہے اگر آپ نے ڈائٹ کے مطابق کھانا چھوڑ کر اس کھانے سے لطف اندوز ہوئے ہوں۔

کھانا چبا چبا کر کھائیں
جب آپ اپنا کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں تو آپ اپنے دماغ کو یہ پیغام پہنچا رہے ہوتے ہیں کہ ابھی آپ کو مزید بھوک لگی ہے۔ اس کے بجائے اگر آپ ٹھر ٹھر کر اور چبا چبا کر کھانا کھائیں گے تو آپ کے بھوک بھی مٹ جائے گی اور آپ کھانا بھی کم کھائیں گے۔ اس عمل سے بھی آپ کے جسم میں موجود اضافی چربی ختم ہو گی اور آپ باآسانی دبلے ہو جائیں گے۔

اپنے کھانوں میں لیموں کا استعمال کریں
لیموں چربی کو ختم کرنے کے لئے مؤثر ترین غذا ہے۔ اس میں نیوٹرینٹس اور میٹابولائزم کی بڑی مقدار موجود ہوتی جو صحت کے ساتھ ساتھ اضافی چربی کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

FOLLOW US