اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کلونجی کے بے شمار فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں، کلونجی میں بے شمار بیماریوں سےنجات کی قوت ہے، کلونجی کو ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ غرض یہ کہ کلونجی کھانے میں ذائقہ بھی پیدا کرتی ہے اور سینکڑوں بیماریوں میں شفا بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے“کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے”۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال قبل جو ارشادات فرمائے، طب و سائنسآج
اس کی تصدیق کررہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کی افادیت کے بارے میں جتنی بھی ریسرچ کی گئی ہے اب تک اس کے تمام تر فوائد کا پتا نہیں چلایا جا سکا ہے، حکمت چین ہو یا طب یونان، جڑی بوٹیوں کا استعمال جدید دور میں بھی مفید مانا جاتا ہےکلونجی کی یہ ایک اہم خاصیت ہے کہ یہ گرم اور سرد دونوں طرح کے امراض میں مفید ہے، جب کہ اس کی اپنی تاثیر گرم ہے اور سردی سے ہونے والے تمام امراض میں مفید ہے۔نظام ہضم کیلئے مفید کلونجی نظام ہضم کی اصلاح کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ ریاح، گیس اور بد ہضمی میں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ جن کو کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن، گیس یا ریاح بھر جانے اور اپھارے کی شکایت محسوس ہوتی ہو، کلونجی کا سفوف تین گرام کھانے کے بعد استعمال کریں تو نہ صرف یہ شکایت جاتی رہے گی بلکہ معدے کی اصلاح بھی ہوگی۔