Wednesday April 24, 2024

موسم سرما میں ایک بار چہرے کا رنگ صاف کرنے والا یہ فیس واش بنا کر رکھ لیں اور روزانہ استعمال کریں۔۔

آج کل جلد صرف خُشک یا بے رونق نہیں بلکہ ڈیڈ اکسن سیلز کی وجہ سے بہت زیادہ خراب ہونے لگی ہے اور کھال اتر کر جلد میں نمی بھی بہت زیادہ آنے لگی ہے، بہرحال آج وومن کارنر سے جانیں ایسا شاندار کھیرے کا فیس واش بنانے کی ترکیب جو اس موسم میں آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام کرتا ہے اور کھلے مساموں میں موجود گندگی کو بھی صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ٹپ:
۰ ایک کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں۔
۰ اس کے سلائس کاٹ کر اس کو بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ چائے کی پتی شامل کریں اور بلینڈ کر لیں۔
۰ اب اس کو ایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔
۰ لیجیئے تیار ہے آپ کا زبردست اور سستا فیس واش۔
۰ جب بھی منہ دھوئیں اسی فیس واش سے دھوئیں اور رنگ بھی نکھار لیں۔

فائدہ:
کھیرے میں بھرپور فائبر، کاربس، پروٹین، وٹامن سی، کے اور بی، پوٹاشیم، میگنیز،آئرن، زنک رائیبو فلوین اور میگنیشیم کے ساتھ ساتھ جلد کو اپ لفٹ کرنے والے لایکٹرلائٹس شامل ہوتے ہیں جو جلد کے مسائل یعنی رنگ صاف کرنے، خراب کو جلد کو نرم و ملائم بنانے اور ایکنی کے مسئلے کو کنٹرول کرتا ہے، جبکہ چائے کی پتی میں موجود تھیوبرومائن اور تھیوفیلائن جلد کی خُشکی کو ختم کرنے اور جھائیوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

FOLLOW US