Saturday April 27, 2024

کاسٹر آئل کے ذریعے 10دنوں میں گنجے افراد بھی گھنے بال اُگائیں ، نسخہ اور طریقہ استعمال جان لیں

کاسٹر آئل یعنی کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ اس کا استعمال صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے خصوصاً بالوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے۔ کاسٹر کے تیل کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کا حامل ہے، کاسٹر کے تیل کا استعمال مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔ ارنڈی کا تیل انسان کے مدافعتی نظام کومضبوط بناتا اور

انسانی جسم میں موجود جال نما لیمف نوڈز ’Lymphatic Function‘ کو متحرک کرتا ہے، یہ دل سے پورے جسم تک خون کی روانگی کو متحرک کرنے کا سبب بنتا ہے۔ کاسٹر آئل مختلف شکایات میں سستا ترین اور قدرتی علاج ہے لیکن اکثر و بیشتر افراد اس کی خصوصیات اور فوائد سے نا واقف ہیں۔ گرتے بالوں کی وجہ سے مرد و خواتین یکساں پریشان نظر آتے ہیں اور بالوں کے گرنے کے عمل کو روکنے کے لیے کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں، ارنڈی کے تیل کے استعمال سے صرف 10دنوں میں بال گرنا رک جاتے ہیں ، اس تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں۔ ارنڈی کے تیل سے سر پر مساج کے نتیجے میں نئے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں، کاسٹر کا تیل بالوں کو گھنا، لمبا اور مضبوط بنانے کے لیے نہایت مفید ہے۔ بادام اور اخروٹ کا تیل پچاس ملی لیٹر اور کیسٹر آئل پچیس ملی لیٹر ملا کر رکھ لیں اور روزانہ آٹھ دس قطرے چہرے پر ٹپکائیں اور مساج کریں ، پانچ منٹ بعد منہ دھو لیں، چہرہ چمکدار اور بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوگا۔ چکنی جلد والے استعمال نہ کریں۔ بیکنگ سوڈا اور کاسٹر آئل ملا کر لگانے سے انگلیوں، گٹنو اور پاؤں پر پڑے سیاہ دھبے ہلکے پڑ جاتے ہیں۔ جلد پر اسٹریچ مارکس کے خاتمے سے لے کر زخموں اور چوٹ کے نشانات دور کرنے کے لیے کیسٹر آئل کا استعمال مفید ہے۔ جلد پر اکثر اوقات مسے بن جاتے ہیں، مسوں پر چار ہفتوں تک باقاعدگی سے کیسٹر آئل لگانے سے محفوظ اور موثر طریقے سے مسے ختم ہو جاتے ہیں۔

سونے سے پہلے پلکوں اور آنکھ کے پپوٹوں پر ہلکا سا کاسٹر آئل لگانے سے آنکھ الرجی سے محفوظ اور پلکیں لمبی اور گھنی ہوتی ہیں۔ کاسٹر آئل اینٹی ایجنگ ایجنٹ بھی ہے، کاسٹر آئل میں کاٹن بھگو کر لگانے سے جلد کے مختلف مسائل سے نجات ملتی ہے، جس میں سن برن، داد، سوزش وغیرہ شامل ہے، یہ ایک بہترین موسچرائزر مانا جاتا ہے۔ قبض سے نجات کے لیے ایک چائے کا چمچ کاسٹر آئل خالی پیٹ استعمال کریں، اس تیل میں موجود ایک جز آپ کے جسم کی چھوٹی بڑی انتڑیوں کو حرکت میں لاکر قبض سے نجات دلاتا ہے۔ پیٹ کے پھولنے اور گیس کی شکایت میں کاسٹر آئل کو گرم کر کے پیٹ پر مالش کریں، اس سے جسم کو اضافی چربی گھلانے اور پیٹ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور اس طرح پیٹ پھولنے اور گیس پیدا ہونے کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ سر میں درد کی شکایت رہتی ہے تو کاسٹر آئل کی مالش سے یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے، سر میں درد کی جگہ یا پھر پورے سر میں کاسٹر آئل کی مساج کر لی جائے بہترین فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ کیڑے اور شہد کی مکھی کے کاٹے کے درد اور خارش کو دور کرنے کے لیے کیسٹر آئل لگائیں۔ کیسٹر آئل میں بیکنگ سوڈا ملا کر جلد پر مساج کرنے سے جلد کے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔ پاؤں کے ناخنوں میں لگ جانے والی فنگس کو دور کرنے کے لیے متاثرہ حصے پر روزانہ کیسٹر آئل کے استعمال سے ناخنوں کا فنگس دور ہو جاتا ہے۔

FOLLOW US