Sunday January 19, 2025

نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ کھجور کا ایک دانہ یوں کھا لیں ، طاقت ، پھیپھڑوں کو قوت اور جسم میں خون پیدا کرنے کیلئے اس سے بہتر کچھ نہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ کھجور کا ایک دانہ یوں کھا لیں ، طاقت ، پھیپھڑوں کو قوت اور جسم میں خون پیدا کرنے کیلئے اس سے بہتر کچھ نہیں۔کھجور اہل عرب عموماً خوراک کےطور پر استعمال کرتے تھے ، حضور نبی کریمؐ نے کھجور کی بڑی تعریف فرمائی خصوصاً عجوہ کھجور کی۔حضور نبی کریمؐ کو کھجور بہت زیادہ پسند تھی اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔رسولؐ کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں ‌پہنچا سکتا۔ایک اور جگہ ارشاد ہے عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔ فوائد: کھجور ایک مقوی غذا ہے۔ سب پھلوں میں سے زیادہ توانائی بخش ہے۔ جسم انسانی کو جس قدر حیاتین کی ضرورت ہوتی ہے اسی قدر کھجور میں‌ہے۔ کھجور جسم کو فربہ کرتی ہے۔ صالح خون پیدا کرتی ہے۔ سینہ اور پھیپھڑوں کو قوت بخشنے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔

FOLLOW US