اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج ہم صحت کے حوالے سے ایک بہت اچھی تحریر لکھ کر آئے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کو یہ ضرور پسند آئے گی۔ گردے کی پتھری آ ج کے دور میں عام پایا جانے والا مسئلہ بن چکا ہے۔ یہ پتھری عام طور پر کیلشیم کی کنکروںجیسی ہوتی ہے۔ جو گردوں کے فعل میں خرابی کی وجہ سے ان میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ پتھری طویل عرصے تک گردے کے کسی ایک حصے میں جمع رہ سکتی ہے لیکن جب یہ اپنی جگہ چھوڑتی ہے۔ تو بے
حد تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ گردے سے خارج ہو کر یہ مثانے تک آتی ہے اور پیشاب کی نالی کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ یہ ایک سست اور طویل عمل ہے جس کے دوران مریض کو بے پناہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عموماً اس کا علاج آپریشن ہی بتایا جاتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق کچھ قدرتی غذائیں بھی اس مسئلے کے حل کے لئے تیر بہدف نسخہ ہیں۔ ویب سائٹ نیچرل کیئر بکس کے مطابق گردوں کی پتھری کے خاتمے کے لئے ایک ایسا ہی مفید نسخہ لیموں کے رس، زیتون کے تیل اور آب جو سے تیار کیا جاسکتاہے۔ لیموں پتھری کو تحلیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کی وجہ سے پیشاب کی نالی کا تناؤ کم ہو جاتا ہے، اور زیتون کا تیل اسے ضروری چکناہٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ نسخہ تیار کرنے کے لئے زیتون کا تیل 100 ملی لیٹر، آب جو 100 ملی لیٹر، اور لیموں کا رس درکار ہو گا۔ ان تینوں چیزوں کو بہت اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ صبح نہار منہ تقریباً 50 ملی لیٹر مقدار استعمال کریں۔ باقاعدگی سے استعمال کریں تو تقریباً 4 سے پانچ دن بعد پیشاب کی رنگت قدرے زیادہ پیلی محسوس ہونے لگے گی، جس کا مطلب ہے کہ نسخہ کام کررہا ہے۔ عموماً تقریباً 8دن میں مسئلہ مکمل طورحل ہوجائے گا۔