Monday January 20, 2025

ذہنی دبائو کا شکار لوگوں میں کورونا وائرس سے موت کا خطرہ زیادہ ہو تا ہے، سائنسدانوں کی تہلکہ خیز تحقیق آگئی

لندن(ویب ڈیسک) شوگر، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت کئی ایسے عارضوں کے متعلق سائنسدان بتا چکے ہیں جن میں پہلے سے مبتلا افراد کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اب نئی تحقیق میں ماہرین نے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کو بھی ان عارضوں میں شامل کر لیا ہے۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں میں سٹریس لیول بہت زیادہ ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔امپیرئیل کالج لندن کے سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوں ان کے جسم میں سٹریس ہارمون ’کورٹیسول‘ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس انہیں زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ولجیت ڈھلوں کا کہنا تھا کہ ”نارمل شخص میں کورٹیسول کا لیول 100سے 200این ایم فی لیٹر ہوتا ہے۔ یہ ہمار میٹابولزم ، دل کے افعال اور امیون سسٹم میں تبدیلیاں لاتا ہے، جس سے ہمارے جسم میں امراض سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ اس ہارمون کا لیول کم ہونا بہت خطرناک ہوتا ہے لیکن اگر اس ہارمون کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ جائے تو وہ بھی اتنی ہی زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔“

FOLLOW US