Monday January 20, 2025

کورونا سے بچنا ہے تو انڈا کسی بھی شکل میں روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیں، یہ آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنائے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا سے بچنا ہے تو انڈا کسی بھی شکل میں روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیں، یہ آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنائے گا،کورونا وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا یہ مطلب ہے کہ ہمیں احتیاط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا بہت خیال رکھنا ہوگا اور ساتھ میں ایسی غذا کا استعمال کرنا ہوگا جس
سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہو۔اگر ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا تو جسم میں کسی بھی قسم کا وائرس یا انفیکشن لگنے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے ایسی بے شمار غذائیں موجود ہیں جسے ہم اپنی خوراک میں شامل کریں گے تو صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے خوراک میں انڈوں کو شامل کرنا نہایت ہی مفید سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ انڈوں میں موجود غذائیت آپ کوبے شمار انفیکشنز سے بچا سکتی ہے۔انڈوں میں پروٹین، وٹامن اے اور بی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس سے آپ توانا رہتے ہیں۔وٹامن بی خون کے لال خلیوں کی افزائش میں مدد کرتا ہے جس سے آپ کو خون کی کمی نہیں ہوگی جب کہ وٹامن اے آنکھوں سے متعلق تمام تر مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ انڈوں کو روزانہ اپنی خوراک میں شامل کریں گے تو اس سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں اور انفیکشنز سے محفوظ رہیں گے۔

FOLLOW US