لیما(ویب ڈیسک) لاطینی امریکہ کے ملک پیرو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک سے ادرک کی برآمدات تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہیں کیونکہ ادرک کو قوتِ مدافعت بڑھانے کا ایک قدرتی حل سمجھا جاتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ ادرک کی ترسیل میں 2020 کی پہلی سہہ مائی میں 2019 کی پہلی سہہ مائی کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برآمدات میں زیادہ تر سپین، ہالینڈ، اور امریکہ کو گئی ہیں۔ کئی ممالک میں ادرک اور لیمو کے جوئس سے بنے مشروب کو نزلہ زکام کا روایتی حل سمجھا جاتا ہے۔اگرچہ ادرک ایک صحت بخش چیز ہے، یہ آپ کے وائرس سے متاثر ہونے کو روکتا نہیں ہے۔