Monday January 20, 2025

سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے، امریکی ماہرین

واشنگٹن : امریکی ماہرین نے کہا ہے سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق امریکہ کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سورج کی تپش کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے گا۔دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے۔

جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں۔ دریں اثنا نے کہا کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں۔واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔جہاں اب تک کورونا کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد چوبیس لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور چھ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ۔

FOLLOW US