Monday January 20, 2025

خبردار ہوشیار۔۔!! اگر آپ کے جسم میں یہ علامت ہے تو آپ کورونا وائرس کا شکار ہیں، ماہرین نے نئی علامت بتا دی، کہیں آپ میں یہ علامت تو نہیں؟

نیویارک (نیوز ڈیسک) ماہرین نے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی نئی علامت بتا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محققین نے شروع میں کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس کی چند عام علامات بتائی تھیں جس میں خشک کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔بعد ازاں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے نئی تحقیق کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہونے کے حوالے سے بتایا تھا اب محققین نے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی ایک نئی علامت بتائی ہے۔امریکا کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں پٹھوں میں تکلیف ہونا بھی ایک علامت ہے۔

محققین کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں میں سانس لینے میں مسئلہ ہونے کے ساتھ جسم میں درد ہونا بھی ایک علامت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں میں جسم میں تکلیف ہونے کی وجہ سائٹوکائنس کیمیکل ہے جو کہ جسم میں وائرس داخل ہونے کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 15 فیصد مریضوں میں جسم اور جوڑوں میں تکلیف دیکھنے میں آئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی، ہفتے کے روز مملکت میں 241 نئے کیسز سامنے آئے، مزید 17 افراد صحتیاب بھی ہوگئے، کل اموات کی تعداد 10۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس ہر گزرتے روز کیساتھ مزید پھیلتا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد اموات کی کل تعداد بھی 10 ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز امارات میں کرونا وائرس کے مزید 241 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے اور ایک شخص کے انتقال کے بعد کل کیسز کی تعداد 1505 تک جا پہنچی ہے، اور 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تاہم یہاں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ امارات کے ہسپتالوں میں زیر

علاج 17 مریض صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔ یوں صحتیاب ہونے والے کل افراد کی تعداد 125 ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی پھیلاو کی موجودہ صورتحال میں مملکت اس وقت لاک ڈاون کی حالت میں ہے۔ متحدہ عرب امارات نے تمام زمینی و فضائی رابطے بند کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیشنل ڈس انفیکشن پروگرام کو جاری رکھا جائے گا۔آج بروز ہفتہ اس صفائی مہم کو ختم ہو جانا تھا۔ تاہم اب اس کی مُدت میں توسیع کر دی گئی ہے۔اماراتی وزارت صحت اور وزارت داخلہ کی جانب سے اس نیشنل ڈس انفیکشن پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت صحت و داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی اور جراثیم کے خاتمے کی اس حالیہ مہم میں مزید سہولیات اور مشینری کا اضافہ کیا جائے گا۔مملکت میں ڈس انفیکشن مہم کامیابی سے مکمل کی گئی، جس کا آغاز 26مارچ سے ہوا تھا۔ اس دوران بہترین قسم کی جدید ترین مشینریوں کا استعمال کیا گیا ۔ جس میں مختلف وفاقی اور مقامی اداروں کے ہزاروں کارکنان نے حصہ لیا۔وزارت کے مطابق ہر اماراتی ریاست میں جب جب اور جہاں جہاں ڈس انفیکشن کی ضرورت ہو گی، مقامی طور پر پلان تیار کر کے جراثیم کش ادویہ کا سپرے اور صفائی ستھرائی کی جائے گی۔ اس ڈس انفیکشن پروگرام کا دورانہ پہلے کی طرح ہی رات 8 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک ہو گا۔ جس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی ہو گی۔ تاکہ ڈس انفیکشن کا کام کرنے والی ٹیموں پوری تسلی اور بنا کسی رکاوٹ کے اپنا کام انجام دے سکیں۔

FOLLOW US