اسلام آباد(ویب ڈیسک)صرف ہاتھ ملانا یا گلے لگانا ہی نہیں، کرونا وائرس موبائل فون سے بھی پھیل سکتا ہے۔ موبائل فون کو بھی ہاتھوں کی طرح باقاعدگی سے صاف کریں تاکہ بیماری کا پھیلاؤ روکا جا سکےتفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جان لیوا کرونا وائرس صرف ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے ہی نہیں پھیلتا بلکہ موبائل فون بھی اسکے پھیلاؤ کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں چند احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تدابیر کو اپنا کر موبائل فون کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔موبائل فون کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ جراثیم کُش وائپس استعمال کیے جائیں جو مارکیٹ میں بآسانی اور ارزاں قیمت
پر دستیاب ہیں۔معروف موبائل کمپنی بھی اپنے صارفین کو موبائل کی صفائی کیلیے نرم اور مائیکرو فائبر سے تیار کپڑے کا ٹکڑا استعمال کرنے کی تجویز کرتی ہے۔ لینن کا کپڑا کبھی استعمال نہ کریں۔موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ موبائل اسکرین اور باڈی کی صفائی کے لیے سینی ٹائزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی موبائل سینی ٹائزرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں جب کہ حالیہ وبا کے بعد سینی ٹائزر کے ساتھ کٹ بھی دستیاب ہے جس میں صفائی کیلیے خصوصی کپڑا بھی موجود ہے۔ہر بار موبائل فون استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر سے فون کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے اور ٹشو کو پھینک دیا جائے۔ اس کے علاوہ موبائل فون کو مشتبہ مریضوں کے حوالے نہ کیا جائے۔