Monday January 20, 2025

تجربہ کامیاب،کرونا وائرس کی ویکسین تیار

اسلام آباد: چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 3 ہزا ر سے زائد افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہیں۔ اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے جس کے بعد اس کا ایک کامیاب تجزبہ جانوروں پر کیا جا چکا ہے۔

اگلے مرحلے میں اس کا تجزبہ انسانوں پر کیا جا رہا ہے جس کی کامیابی کے بعد کچھ ہفتوں میں یہ ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ایک لیبارٹری نے چینی سائنسدانوں کی جاری کردہ رپورٹس کی مدد سے چند گھنٹوں میں ویکسین تیار کر لی ہے جس کے بعد اس کا کامیاب تجزبہ چوہوں پر ہو چکا ہے۔ بتایا گیا ہے ویکسین سے علاج اس طرح ممکن ہے کہ جب کسی انسانی جسم میں اس ویکسین کو داخل کیا جائے گا تو وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے سیل اور اینٹی بوڈیز بنائے گا جس سے وہ کرونا وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔ سمیع ابراہیم نے بتایا ہے کہ امریکہ چند ہفتوں میں یہ ویکسین بڑے پیمانے پر تیار کر لے گا جس کے بعد اسے پوری دنیا میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس لئے یہ کہنا اب غلط ہو گا کہ یہ بیماری لا علاج ہے، اس کا علاج ممکن ہے اور ہمیں اس سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس چین کے علاوہ اب دیگر ممالک میں بھی پہنچ گیا ہے ۔

پوری دنیا اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کر رہی ہے اور لوگوں میں تاثر پایا جا رہا تھا کہ شاید اس کا علاج نہیں ہے۔ لیکن اب امریکہ سے ایک مثبت خبر سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کرونا وائر س کی ویکسین تیار کر لی ہے جس کا کامیاب تجزبہ جانوروں پر ہو گیا ہے اور اب انسانوں پر اس کا ٹرائل جاری ہے،ٹرائل مکمل ہونے کے بعد چند ہفتوں میں ویکسین مارکیٹ میں موجود ہو گی۔

https://youtu.be/AJrdnkOA5VM

FOLLOW US