Monday January 20, 2025

رسول اللہؐ کی سنت پر عمل کر کے وہ طریقہ علاج جس کے تحت 200 بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے؟

لاہور ( این این آئی) حجامہ سنت طریقہ علاج کے تحت 200 بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جارہا ہے ۔ جن میں ہائی بلڈ پریشر ، دردِ شقیقہ ، جوڑوں کا درد ، پٹھوں کا کھچائو، سحر، جلدی امراض(خارش،دھدر،چنبل)اورسورائسس قابل ِ ذکر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین حجامہ حکیم محمد ابو بکر ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم عبدالرزاق ربانی ،حکیم محمد یٰسین ،حکیم حافظ نذیر احمد ، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، حکیم مخدوم اختر،حکیم ثاقب علی ،حکیم عبدالرحمان ،حکیم محمد امین ، حکیم عمر فاروق،ڈاکٹر ارم ستارہ، ڈاکٹر اسما سیٹھی، ڈاکٹر ثناء ،طبیبہ نسیم رمضان اور حجامہ تھراپسٹ فرح تبسم نے مطب الفاروق و حجامہ سنٹر کالج روڈ پتو کی میں حجامہ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیمپ میں ماہرین حجامہ پر مشتمل طبی بورڈنے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف بیماریوں میں مبتلا پچاس مریضوں کا چیک اپ کیا اوربیماریوں کے پوائنٹس کے مطابق حجامہ لگایا۔

FOLLOW US