Wednesday May 8, 2024

بی بی حوا کی قبر کہاں پر واقع ہے؟؟چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ انسانی مخلوق کی پہلی خاتون بی بی حوا کی قبر کی موجودگی کا انکشاف ہواہے۔ یہ دعویٰ سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک علاقے میں واقعہ ایک قدیمی قبرستان کے بارے میںکیا جارہا ہے ۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے علاقہ اماریہ میں ایک ہزاروں سال پرانا قبرستان موجود ہے ۔

جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں بی بی حوا بھی مدفون ہیں ۔ علاقے کے معمر افراد کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس قبرستان کے تاریخی پن کی بابت اپنے بڑوں سے سنتے آرہے ہیں تاہم اس بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ بی بی حوا کی قبر بھی یہیں پر ہے یا نہیں۔ اسی طرح جدہ شہر کی قدیم تاریخ پر ایک کتاب لکھنے والے محمد یوسف ترابلسی کا بھی یہی کہنا ہے کہ اماریہ کے قدیمی قبرستان کی ہزاروںسال پرانی تاریخ کا دعویٰ درست ہے تاہم بی بی حوا کی قبر کی موجودگی کے متعلق کچھ بھی یقین سے کہنا مشکل ہے؟

FOLLOW US