اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آسانیوں اور سہولتوں کا دین ہے ۔ کامل یقین رکھنے والوں کےلئے تمام پریشانیوں اور مسائل کا حل کلام الٰہی اور دعائوں میں پنہا ں ہیں۔ خود انبیا علیم السلام کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے کئی دعائیں سکھائیں ۔ یہاں رزق کی تنگی کے حوالے سے ایک دعا کا ذکر ہے جو خود نبی علیہ السلام نے جنتی عورتوں کی سردار اور اپنی لاڈلی بیٹی کو سکھائی ۔ تنگی رزق سے ہر کوئی عاجز ہوتا ہے ۔اگر کوئی مسلمان یہ چاہے کہ اسکو کثیر رزق عطا ہوتو اسکو دعائے جبرائیل ؑ پڑھنی چاہئے ۔یہ دعااللہ کریم نے اپنے محبوب نبیﷺ کو حضرت جبرائیل کے ذریعہ سے سکھائی تھی اور سب سے پہلے سرکار دوجہاں ﷺ نے اپنی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہؓ کو عطا کی تھی۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک حدیث میں اس دعا کا ذکر موجود ہے۔ایک روز
آپؓ نے شدید فقر و فاقہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ایک ماہ ہو گیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے بتا دوں۔ یہ دعا پڑھو۔ یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَااٰخِرَ الاٰخِرِینَ‘ ذَاالقُوَّةِ المَتِینِ‘ وَ یَارَاحِمَ المَسَاکِینَ‘ وَیَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔