Monday January 20, 2025

وہ سورہ مبارکہ جس کو پانی پر دم کرکے ساری زندگی کے لئے پیا جائے تو بندہ ہر تکلیف سے محفوظ رہتا ہے

وہ سورہ مبارکہ جس کو پانی پر دم کرکے ساری زندگی کے لئے پیا جائے تو بندہ ہر تکلیف سے محفوظ رہتا ہے قرآن مجید کی تلاوت شفا کی ضمانت ہے ۔جب کوئی مسلمان کسی بھی سورہ مبارکہ کو تکرار سے پڑھتا ہے اس مبارک کلام سے اسکے اندر روحانی بیداری پیدا ہونے لگتی ہے ۔سورہ رحمٰن جس میں اللہ نے اپنی نعمتوں کا ذکر فرمایا ہے،یہ مسائل کے حل

کے بھی جامع وظیفہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ حضرت امام جعفر صادقؓ کا فرمان ہے ’’سورہ رحمن ہمیشہ پڑھا کرو اور اسکی تلاوت ترک نہ کرو کیونکہ منافق کے دل میں اسکی کوئی جگہ نہیں‘‘ سورہ رحمن کو عاملین و صالحین روحانی علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں ۔کسی بھی جائز مقصد کے لئے سورہ رحمن کا دم کیا ہواپانی پینے سے مقاصد پورے ہوتے ہیں ۔اس کے لئے پانی کی بوتل لے لیکر اکتالیس دفعہ سورہ رحمٰن اور اکتالیس دفعہ ہی سورہ تغابن پڑھ کر اس پانی پر دم کر لیں۔زندگی بھر کے لیے یہ پانی کافی ہے۔پڑھنا بھی ایک دفعہ ہے۔ایک نشست میں تین چار افراد بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر ایک فرد پڑھے تو تین،چار دن میں بھی پڑھ سکتا ہے۔جو پڑھیں پانی پہ پھونک مار دیں۔یہ پانی استعمال بھی کرتے جائیں اور بڑھاتے بھی جائیں۔کھانا پکانے،چائے بنانے،سالن بنانے،آٹا گوندھنے میں استعمال کریں۔ جادو،جنات،دل کے مریض،فالج کے مریض سب کے لیے عجیب کمال کا عمل ہے۔ پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔وہ سورہ مبارکہ جس کو پانی پر دم کرکے ساری زندگی کے لئے پیا جائے تو بندہ ہر تکلیف سے محفوظ رہتا ہے

FOLLOW US