Tuesday May 7, 2024

آج سے صرف 10سال بعد دنیا بھر میں خواتین کا کیا حشر شروع ہوجائے گا؟؟آنکھیں کھول دینے والی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2028ءمیں دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کرنے سمیت جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگا ، دنیا بھر میں 35%خواتین کو بھوکا اور تشدد کا سامناہے 43%خواتین مختلف مشکلات سے دوچار ہیں ، 68فیصد خواتین کو لندن ،امریکہ سمیت سمیت دیگر یورپی ممالک میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، 35%خواتین دنیا بھر میں

اپنی نارمل زندگی گزاررہی ہیں ،خواتین کو قتل ، وانی ، کاروکاری ، تیزاب چھڑکنے ، زندہ جلانے کے واقعات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے ،پاکستان دوسرے نمبر پر سرفہرست ہے اور آزادکشمیر 11ویں نمبر پر ہے ، اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطابق اِس وقت دنیا بھر میں 35% خواتین ایسی ہیں جن کو بھوکا رکھنے کے علاوہ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔جن میں نمایاں واقعات بھارت ، پاکستان ، بنگلادیش ، سری لنکا اور آزادکشمیر ہے ، اِس وقت پوری دنیا میں 68فیصد خواتین ایسی ہیں جن کو لندن ، امریکہ سمیت دیگر یورپی ممالکوں میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،جبکہ یورپ میں حراساں کرنے کے الزامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد کئے گئے ہیں دنیا بھر میں 35فیصد خواتین اپنی زندگی نارمل طریقے سے گزار رہی ہیں ، جن میں پاکستان بھارت سری لنکا اور عرب امارات شامل ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیاکہ اگر انسنای حقوق کی تنظیموں نے خواتین پر تشدد سمیت جنسی تشدد سمیت دیگر واقعات پر قابو نہ پایا تو 2028ءمیں خواتین پر تشدد ، جنسی تشدد سمیت دیگر واقعات میں اضافہ ہوکر 83%ہوسکتا ہے جو تشویشناک ہے اقوام ِ متحدہ خواتین پر ہونے والے تشدد سمیت حراساں پر کنٹرول کےلئے عالمی سطح پر ایک ادارہ بنائیں جو ماہوار سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو رپورٹ دیں تاکہ بڑھتی ہوئی شرح میں کمی آسکے

FOLLOW US