Monday January 20, 2025

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا علم عدد ۔۔!اونٹوں کی تقسیم کا ایسا واقعہ کہ بڑے بڑے ریاضی دان چکرا گئے

تین آدمیوں میں سترہ اونٹوں کی تقسیم پر جھگڑا ہونے لگا کیونکہ ہر آدمی کی خواہش یہ تھی کے بغیر کاٹے ہوئے اونٹ تقسیم ہوجائیں ۔ ان اونٹوں میں ایک کا نصف حصہ تھا ۔ دوسرے کا حصہ ثلث تھا ۔ تیسرے کا نواں حصہ تھا ۔ حضرت علی کرم اﷲ وجہ کے پاس فیصلہ کے لئے آئے ۔ حضرت علی ؓ نے فیصلہ کے لے اپنی طرف سے ایک اونٹ شامل کیا ، اب اٹھارہ اونٹ ہوئے ۔ پہلے شخص کو اٹھارہ کا نصف حصہ نو اونٹ دیئے ۔ دوسرے کو اٹھارہ کا ثلث حصہ چھ اونٹ دیئے ۔ تیسرے کو اٹھارہ کا نواں حصہ دو اونٹ دیئے ۔ اسطرح سترہ اونٹ ان لوگوں کے ان کو دیئے اور اپنا شامل اونٹ واپس لئے لیا۔

FOLLOW US