Monday November 25, 2024

ایک فرد کے اسلام قبول کرنے سے پوراخاندان مسلمان ہوگیا

جھڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)کچھی کولہی خاندان کے 9افراد نے اسلام قبول کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر کچھی کولہی خاندان کے 9افراد نے اسلام قبول کر لیا۔جن میں 2 مرد جب کہ 7خواتین شامل ہیں۔مفتی عمران نے نو مسلم خاندان کو کلمہ پڑھایا۔کلمہ پڑھنے کے بعد 9 افراد پر مشتمل خاندان دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔اسلام قبول کرنے والے خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنی خوشی سے مسلمان ہوئے ہیں۔ان کے ماموں محمد علی بھی 6 سال قبل مسلمان ہوئے تھے۔ان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی دیکھ کر انہوں نے بھی مسلمان ہونے کا فیصلہ کا۔واضح رہے کہ

پچھلے کچھ عرصہ میں اس طرح کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس میں لوگ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو ہو رہے ہیں۔اس سے قبل ہندو لڑکے نے اسلام قبول کے مسلمان لڑکی سے شادی کر لی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ میرپورخاص ضلع کی تحصیل ڈگری میں ایک بچے کی ماں ماریا سے ڈگری کے رہائشی نوجوان سونو ولد مدن لال سونارو نے اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوکر شادی کرلی۔جب کہ نو مسلم نوجوان کا نام علی رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سندھ میں ہندو لڑکیوں کے اسلام قبول کرنے اور مسلمان لڑکوں سے شادی کرنے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔حال ہی میں سندھ میں دو ہندو لڑکیوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ بیٹیوں کے اسلام قبول کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تو ان کے والد نے ہندو کونسل کے دیگر اراکین کے ہمراہ انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ان کے اغوا اور جبری طور پر مذہب تبدیل کروائے جانے کی من گھڑت کہانی بنائی تاکہ انہیں بازیاب کروانے کی کوشش کے تحت انہیں قتل کیا جاسکے۔ بعد ازاں مبینہ طور پر اغوا کی گئی دو بہنوں اور ان کے شوہروں نے اپنے تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں دونوں ہہنوں نے اقرار کیا کہ انہوں نے کسی دباؤ کے بغیر اسلام قبول کیا تھا۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نےنو مسلم بہنوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی تھی۔

FOLLOW US