Monday January 20, 2025

سبحان اللہ ! قدرت کا کرشمہ۔۔حج کرنے کیلئے آئی مصری لڑکی کی بینائی لوٹ آئی

مکّہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کم سن مصری لڑکی کو حج پر آنا اس کے لیے دوہری خوشی کا باعث بن گیا۔ ایک تو اُس نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر لی اور ساتھ میں اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے 16 سالہ مصری دوشیزہ کے سر میں پھوڑا نکلنے کے باعث اس کی بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی تھی۔ جبکہ دائیں آنکھ کی بینائی بھی بہت کم رہ گئی تھی۔جب وہ حج کے لیے آئی تو اسے فوری طور پر مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

جہاں اس کی کھوپڑی کے آپریشن کے ذریعے رسولی نکال دی گئی۔ جس کے بعد اس کی بینائی بھی لوٹ آئی۔ میڈیکل سٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ رسولی کے باعث متاثرہ بینائی والی لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اعصابی مرکز منتقل کیا گیا جہاں اس کا بہت کم مُدت کے اندر علاج مکمل کر لیا گیا۔یہ آپریشن میڈیکل کمپلیکس میں نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈاکٹر محمد غازی عبدہ کی قیادت میں کیا گیا جو سات گھنٹے تک جاری رہا اور کامیاب ہونے کے بعد مصری کم سن دوشیزہ کی دونوں آنکھوں کی بینائی پوری طرح واپس آ گئی۔سعودی عرب کی جانب سے فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے پر مصری حاجن نے مملکت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال حج سیزن میں فرئضہ حج کی ادائی کے لیے آئے سیکڑوں عازمین حج کی مختلف بیماریوں کا سعودی عرب کے اسپتالوں میں مفت علاج کیا گیا۔اس بار حج کے موقع پر ایک ایرانی حاجی کی آنکھوں کی بینائی بھی علاج کے بعد لوٹا دی گئی تھی۔

FOLLOW US