Wednesday January 22, 2025

قرآن مجید کی ایک ایسی آیت جس کو پڑھ کر پانچ سو افراد مسلمان ہو گئے

ممتاز سعودی عالم ابو عبدالرحمن محمد العریفی کہتے ہیں كه میں یمن گیا اور شیخ عبدالمجید زندانی سے ملا جو جید عالم دین ہیں اور قرآن کریم کے علمی اعجاز اور سائنسی تجربات جو قرآن کریم کی تصدیق کرتے ہیں , پر معمور ہیں اور شیخ نے اس پر کافی کام کیا ہے.. میں نے شیخ سے پوچھا.. “کوئی ایسا واقعہ کہ کسی نے قرآن کریم کی کوئی آیت سنی ہو اور اُس نے

اسلام قبول کیا ہو..” شیخ نے کہا.. “بہت سے واقعات ہیں..” میں نے کہا.. “مجھے بھی کوئی ایک آدھ واقعہ بتائیں..” شیخ کہنے لگے.. “کافی عرصہ پہلے کی بات ہے.. میں جدہ میں ایک سیمینار میں شریک تھا.. یہ بیالوجی اور اس علم میں جو نئے انکشافات ہوئے , اُن کے متعلق تھا.. ایک پروفیسر امریکی یا جرمن (شیخ عریفی بھول گئے اُن کا وہم ہے) نے یہ تحقیق پیش کی کہ انسانی اعصاب جس کی ذریعے ہمیں درد کا احساس ہوتا ہے , ان کا تعلق ہماری جلد کے ساتھ ہے.. پھر اس نے مثالیں دیں.. مثال کے طور پر جب انجیکشن لگتا ہے تو درد کا احساس صرف جلد کو ہوتا ہے , اس کے بعد درد کا احساس نہیں ہوتا.. اس پروفیسر کی باتوں کا لب لباب یہی تھا کہ انسانی جسم میں درد کا مرکز اور درد کا احساس صرف جلد تک محدود ہے.. جلد اور چمڑی کے بعد گوشت اور ہڈیوں کو درد کا احساس نہیں ہوتا.. شیخ زندانی کہتے ہیں.. میں کھڑا ہوا اور کہا.. “پروفیسر ! یہ جو آپ نئی تحقیق لیکر آئے ہیں ہم تو چودہ سو سال پہلے سے آگاہ ہیں..” پروفیسر نے کہا.. “یہ کیسے ہو سکتا ہے.. یہ نئی تحقیق ہے جو تجربات پر مبنی ہے اور یہ تو بیس تیس سال پہلے تک کسی کو پتہ نہیں تھا..” شیخ زندانی نے کہا کہ ہم تو

بہت پہلے سے یہ بات جانتے ہیں.. اُس نے کہا.. “وہ کیسے؟” شیخ نے کہا.. “میں نے قرآن کی آیت پڑھی.. ‘إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُم بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا ‘‘ن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا ,انہیں ہم یقیناً آگ میں ڈال دیں گے.. جب ان کی کھالیں پک جائیں گی ہم ان کے سوا اور کھالیں بدل دیں گے

تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں.. یقیناً اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے.. (سورہ النّسا , 56) یعنی کہ جب اہل جہنم کی جلد اور کھال جل جائے گی تواللہ نئی جلد اورکھال دے گا تاکہ نافرمان لوگ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں.. معلوم ہوا کہ درد کا مرکز جلد ہے..” شیخ کہتے ہیں.. جب میںنے یہ آیت پڑھی اور ترجمہ کیا ۔ وہ پروفیسر سیمینار میں موجود ڈاکٹرز اور پروفیسرز سے پوچھنے لگا.. “کیا یہ ترجمہ صحیح ہے..؟” سب نے کہا ترجمہ صحیح ہے.. وہ حیران و پریشان ہو کر خاموش ہو گیا.. شیخ زندانی کہتے ہیں.. جب وہ باہر نکلا تو میں نے دیکھا وہ نرسوں سے پوچھ رہا تھا جو کہ فلپائن اور برطانیہ سے تعلق رکھتی تھیں کہ مجھے اس آیت کا ترجمہ بتاؤ.. انہوں نے اپنے علم کے مطابق ترجمہ کیا.. وہ پروفیسر تعجب سے کہنے لگا.. “سب یہی ترجمہ کر رہے ہیں..” اُس نے کہا.. “مجھے قرآن کا ترجمہ دو..” شیخ کہنے لگے.. میں نے اُسے ایک ترجمے والا قرآن دے دیا.. شیخ زندانی کہتے ہیں کہ ٹھیک ایک سال بعد اگلے سیمینار میں مجھے وہی پروفیسر ملا اور کہا.. “میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور یہی نہیں بلکہ میرے ہاتھ پر پانچ سو افراد نے اسلام قبول کیا هے..

FOLLOW US