Wednesday January 22, 2025

خا نہ کعبہ دن رات کھلا رہتا ہے جبکہ مسجد نبوی کو رات کے وقت بند کر دیا جاتا ہے، اس کے پیچھے کون سی بڑی وجہ پوشیدہ ہے؟

مکہ معظمہ میں حرم کعبہ کے اندرپاکستان کے بڑے بڑے علماایک جگہ تشریف فرماتھے کہ اچانک ایک عربی سامنے آیااورکہاکہ اے علمائے پاکستان کیاآپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ دن رات کیوں کھلارہتاہے جب کہ مسجدنبویؐ رات کے وقت بندرہتی ہے ایساکیوں ہے اورمجھے جواب صرف قرآن مجیدکے حوالےسے دیناہے ۔پاکستان کے ان علما میں حضرت مولانامفتی

محمودمرحوم بھی تشریف فرماتھے حضرت مفتی محمودنے فوراًآیت الکرسی پڑھناشروع کردی اورفرمایاکہ اللہ کے سواکوئی معبودنہیں وہ زندہ ہے کائنات کوتھامنے والاہے نہ اسے اونگھ آتی ہے اورنہ ہی نینداس لیے اللہ کاگھردن رات کھلارہتاہے اورمسجدنبوی ؐ میں آنحضرت ؐ کاروضہ اطہرہے جس میں افضل البشرآرام فرماہیں توچونکہ انسان نیندکے ساتھ لازم وملزوم ہے انسان کوآرام کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے رات کے وقت مسجدنبوی ؐبندرہتی ہے جب اللہ رب العالمین آرام سے پاک اورمستثنیٰ ہیں اس لیے خانہ کعبہ جواللہ پاک کی تجلیات کامرکز ہے وہ دن رات کھلارہتاہے ۔

FOLLOW US