Wednesday January 22, 2025

اگر سانپ کاٹ جائے تو فوری کیا کام کرنا چاہیے؟

سانپ کے کاٹے کا علاج بروقت نہ ہو تو جان جانے کا امکان بہت قوی ہوتا ہے۔ تاہم کچھ ایسی باتیں ہیں جو ہر ایک کو معلوم ہونی چاہئیں کیونکہ یہ کسی دن آپ کی یا آپ کے کسی عزیز کی جان بچا سکتی ہیں۔ویب سائٹ organicfoodmedicine.com کی رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے تو جس شخص کو سانپ ڈس لے اسے جلد از جلد ہسپتال تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اگر سانپ زہریلا تھا اور متاثرہ شخص سانس نہیں لے رہا یا بے ہوش ہو چکا ہے تو فوری طور پر

ایمبولینس بلائیں۔جس شخص کو سانپ کاٹ لے اسے اس انداز میں بٹھائیں کہ جس جگہ سانپ نے کاٹا ہے وہ بالکل نچلے حصے میں آئے اور خون کا دباؤ اس کی طرف ہو۔ مریض کا دل سانپ کے کاٹے کے زخم سے اوپر ہونا چاہیے تاکہ زہر جلدی دل کی طرف نہ پھیل سکے۔مریض کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں اور کسی بلیڈ وغیرہ سے زخم کی جگہ پر کٹ لگا کر خون بہائیں۔اگر زخم کی جگہ کے قریب مریض نے کوئی زیور پہن رکھا ہے تو اسے اتار دیں اور اگر زخم پاؤں پر ہے تو اس کے جوتے اتار دیں۔مریض کو پینے کے لیے کیفین کا حامل کوئی مشروب دیں یا اگر کوئی دوا آپ کے پاس ہے تو وہ استعمال کروائیں۔

FOLLOW US